Top Rated Posts ....
Search

Hasan Aur Hussain Nawaz In Pakistan

Posted By: Abid on 09-08-2018 | 06:02:22Category: Political Videos, News


حسن اور حسین نواز پاکستان کے پاسپورٹ پر اب دنیا کے کسی ملک کا سفر نہیں کر سکیں گے کیونکہ ۔۔۔۔بہت بڑے اقدام کی خبر آ گئی
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادوں حسن نوازاور حسین نواز کے نام بلیک لسٹ میں ڈال کر پاسپورٹ بلاک کردیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ کو درخواست دی تھی جس میں حسن اور حسین نواز کا نام

بلیک لسٹ میں شامل کرکے ان کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا کہا گیا ہے۔ نیب کی درخواست پر سابق وزیراعظم کے دونوں صاحبزادوں کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے جب کہ ان کا پاسپورٹ بھی بلاک کردیا گیا ہے جس کے بعد دونوں افراد پاکستانی پاسپورٹ پر دنیا میں کہیں سفر نہیں کرسکیں گے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق سپریم کورٹ میں نندی پورپاور پلانٹ میں بد انتظامی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے نیب سے تمام زیرالتوا ریفرنسز کی تفصیلات طلب کرلیں۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نندی پور پاور پلانٹ میں بد انتظامی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔نیب پراسیکیوٹر نےعدالت عظمیٰ کو آگاہ کیا کہ نیب میں نندی پورپراجیکٹ سے متعلق کئی تحقیقات چل رہی ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ نیب تمام ریفرنسز کی تفصیلات عدالت میں پیش کرے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ نیب اہم کیس سرد خانے میں رکھ کر بھول گیا۔ انہوں نے استفسار کیا کہ قمرالزماں چوہدری کے خلاف کیس میں تحقیقات آگے کیوں نہیں بڑھی۔انہوں نے ریمارکس دیے کہ کیوں نہ کیس سرد خانے میں رکھنے پر کارروائی کی جائے، تحقیقات میں اتنا وقت کیوں لگتا ہے۔

نیب پراسیکیوٹرنے جواب دیا کہ تاخیرسے منظوری میں منصوبےکی لاگت میں اضافہ ہوا جبکہ تحقیقاتی رپورٹ ریجنل بورڈمیٹنگ میں منظوری کے لیے پیش کردی ہے۔بعدازاں چیف جسٹس آف پاکستان نے نیب سے زیرالتوا ریفرنسز کی تفصیلاب طلب کرلیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی درخواست پرنندی پور کرپشن کیس ری اوپن کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسزجاری کیے تھے۔ نیب پراسیکیوٹرنے جواب دیا کہ تاخیرسے منظوری میں منصوبےکی لاگت میں اضافہ ہوا جبکہ تحقیقاتی رپورٹ ریجنل بورڈمیٹنگ میں منظوری کے لیے پیش کردی ہے۔بعدازاں چیف جسٹس آف پاکستان نے نیب سے زیرالتوا ریفرنسز کی تفصیلاب طلب کرلیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی درخواست پرنندی پور کرپشن کیس ری اوپن کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسزجاری کیے تھے۔ ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی درخواست پرنندی پور کرپشن کیس ری اوپن کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسزجاری کیے تھے۔ نیب پراسیکیوٹرنے جواب دیا کہ تاخیرسے منظوری میں منصوبےکی لاگت میں اضافہ ہوا جبکہ تحقیقاتی رپورٹ ریجنل بورڈمیٹنگ میں منظوری کے لیے پیش کردی ہے۔بعدازاں چیف جسٹس آف پاکستان نے نیب سے زیرالتوا ریفرنسز کی تفصیلاب طلب کرلیں۔(ش۔ز۔م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Breaking News... Khaufnaak Haadsa...

Breaking News... Khaufnaak Haadsa...

Views 47 | 10-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.