Top Rated Posts ....
Search

Breaking News: Election...Ne

Posted By: Akbar on 09-08-2018 | 06:04:27Category: Political Videos, News


بریکنگ نیوز : الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لیے شیڈول جاری کر دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں مقامی حکومتوں کی بلواسطہ (ان ڈائریکٹ) خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کیلئے شیڈول جاری کر دیا ہے ،ریٹرننگ افسران 15 اگست کو پبلک نوٹس جاری کرینگے جس کے بعد پولنگ 14ستمبر کو ہوگی ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں

مقامی حکومتوں کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کیلئے شیڈول کے مطابق ریٹرننگ افسران 15اگست کو پبلک نوٹس جاری کریں گے ، 16تا 17اگست تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسران کے پاس داخل کرینگے ، 27تا 28اگست امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی ، ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت 30اگست ، اپیلٹ اتھارٹیز 31اگست تک فیصلے کریں گی،امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 3ستمبر تک واپس لے سکیں گے ، اسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست بشمول انتخابی نشانات کا اجراء ہوگا ،14ستمبر کو پولنگ ہوگی، 15ستمبر تک ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران نتائج کا اعلان کرینگے ، 25ستمبر کو الیکشن کمیشن کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کریگا اور 26ستمبر کو نومنتخب امیدواروں کا حلف ہوگا۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف ووٹ کی رازداری سے متعلق کیس میں بابر اعوان کا تحریری جواب مسترد کردیا جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے بیان حلفی اور ان کا دستخط شدہ معافی نامہ طلب کرلیاہے۔25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنا ووٹ کاسٹ کرنے این اے 53 اسلام آباد کے پولنگ اسٹیشن پر گئے جہاں انہوں نے پولنگ بوتھ کے پیچھے جاکر مہر لگانے کی بجائے میڈیا کے

سامنے ہی بیلٹ پیپر پر مہر لگائی جس کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا۔چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے عمران خان کے خلاف ووٹ کی رازداری ظاہر کرنے کے از خود نوٹس کی سماعت کی جس سلسلے میں ان کے وکیل بابر اعوان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور اپنے مؤکل کی طرف سے معافی مانگی۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ووٹ کی رازداری افشا کرنا معافی کا معاملہ نہیں، عمران خان نے ووٹ کی رازداری سے متعلق جواب نہیں دیا۔اس پر بابر اعوان نے کہاکہ میں عمران خان کی جانب سے آج ووٹ کی رازداری پرجواب جمع کرادیتا ہوں۔عمران خان کا بذریعہ وکیل تحریری جواب:چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان نے عمران خان کی جانب سے تحریری جواب جمع کرایا جس میں کہا گیا ہےکہ عمران خان نے جان بوجھ کرووٹ نہیں دکھایا، ان کی مرضی سے ووٹ کی تصاویر بھی نہیں لی گئیں، رش کے باعث مہر لگانے والی جگہ کا پردہ گرگیا تھا، عمران خان نے پوچھا تھا کہاں کھڑے ہوکر مہرلگاؤں۔جواب میں استدعا کی گئی ہےکہ ووٹ دکھانے میں میرے مؤکل کی مرضی شامل نہیں لہٰذا ووٹ کی رازداری افشا کرنے والا کیس ختم کرکے این اے 53 سے روکا گیا نوٹی فکیشن جاری کیا جائے۔الیکشن کمیشن نے بابر اعوان کی جانب سے تحریری جواب جمع کرانے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیاتحریری جواب مسترد:بعد ازاں الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کے وکیل بابر اعوان کی جانب سے جمع کرایا گیا تحریری جواب مسترد کردیا اور چیئرمین تحریک انصاف سے بیان حلفی سمیت ان کا دستخط شدہ معافی نامہ طلب کرلیا۔الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ عمران خان معافی نامہ اپنے دستخط کے ساتھ جمع کروائیں، کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔(ش۔ز۔م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 24 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 19 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.