Top Rated Posts ....
Search

Rana Sanaullah Ko Di Gayi........

Posted By: Abid on 10-08-2018 | 05:56:16Category: Political Videos, News


رانا ثنااللہ کو دی گئی سیکیورٹی واپس لے لی گئی یا نہیں ؟ عدالت نے فیصلہ کر دیا
لاہور(ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما راناثنااللہ کی سیکیورٹی تاحکم ثانی واپس نہ لینے کاحکم دیتے ہوئے آئی جی،چیف سیکرٹری اوردیگرفریقین کوآئندہ ہفتے کے لئے نوٹس جاری کردیئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے رہنما راناثنااللہ سے سیکیورٹی واپس لینے کیخلاف کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی ۔ جسٹس شمس محمودمرزا نے



رانا ثنااللہ کی درخواست پرسماعت کی ۔اس موقع پر درخواست گزارکی جانب سے موقف اپنایاگیا کہ انتخابات اوراس کے بعدسے مختلف مکاتب فکرکے لوگوں سے دھمکیاں مل رہی ہیں اور متعلقہ فورمزپرسیکیورٹی کے لئے درخواستیں دیں ہیں عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کوسیکیورٹی فراہم کرنے کاحکم دے۔جس پر لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما راناثنااللہ کی سیکیورٹی تاحکم ثانی واپس نہ لینے کاحکم دیتے ہوئے آئی جی،چیف سیکرٹری اوردیگرفریقین کوآئندہ ہفتے کے لئے نوٹس جاری کردیئے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نہ کوئی این آر او لینا چاہتا ہے اور نہ کوئی دینا چاہتا ہے۔اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نوازاور کیپٹن (ر) صفدر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے قوم کو مخلصانہ سلام اور دعا کیلئے کہاہے، نوازشریف اپنی ذات کے لیے نہیں بلکہ قوم کے لیے بیمار اہلیہ کو لندن چھوڑ کر وطن واپس آئے وہ پوری قوم کے لیے قربانی دے رہے ہیں جب کہ جیل میں قید نوازشریف، مریم اور صفدر کے حوصلے بند ہیں۔ناانصافی پر آواز اٹھانا سب کا حق ہے:شہباز شریف نے کہا کہ ووٹ کے ساتھ جو نا انصافی ہوئی

اس پر آواز اٹھانا ہم سب کا حق ہے ہم پارلیمنٹ میں پہلے روز انتخابات سے متعلق تحقیقات کا مطالبہ کریں گے، گزشتہ روز تمام سیاسی جماعتوں نے الیکشن میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا تاہم موسم کی خرابی کے باعث احتجاج میں شریک نہیں ہوسکا، ہم سمجھتے ہیں الیکشن سے پہلے اور الیکشن کے دن بھی دھاندلی ہوئی، اس دھاندلی کی تحقیقات کیلیے پارلیمانی کمیشن کا مطالبہ کیا گیا ہے۔دھاندلی کی تحقیقات کیلیے پارلیمانی کمیشن کا مطالبہ۔(ن) لیگ کے صدر نے کہا کہ کیا مذاکرات کے بغیر مسئلے حل ہوئے ہیں؟ لیکن نہ کوئی این آراو کو لینا چاہتاہے نہ دینا چاہتاہے، تمام تر زیادتیوں کے باوجود پنجاب میں قومی اور صوبائی نشستوں پر (ن) لیگی امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔کالے دھندے میں منہ کالا نہیں کرنا چاہتا:پنجاب میں حکومت بنانے میں ناکامی کے سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ لوگ جہاز میں پیسوں کے تھیلے لے کر پھر رہے ہیں ان لوگوں نے پیسوں سے منڈی لگائی ہوئی ہے جو خریدو فروخت کررہے ہیں میں اس کالے دھندے میں منہ کالا نہیں کرنا چاہتا اس لیے حکومت نہیں بناسکے۔ ہے جو خریدو فروخت کررہے ہیں میں اس کالے دھندے میں منہ کالا نہیں کرنا چاہتا اس لیے حکومت نہیں بناسکے۔ (ش۔ز۔م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 24 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 15 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.