Top Rated Posts ....
Search

100 Din Ka Mansooba Imran Khan Ki Team

Posted By: Ahmed on 18-08-2018 | 23:17:42Category: Political Videos, News


100 دن کا منصوبہ، عمران خان کی ٹیم کی نگرانی کون کرے گا ؟جانیے
کراچی (ویب ڈیسک )جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنی حکومت کا سو دن کا منصوبہ پیش کیا تھا، تحریک انصاف کے سو روزہ منصوبے کے مطابق وزیراعظم عمران خان خود اپنی ٹیم کی کارکردگی کی نگرانی کریں گے،

نامور تجزیہ کار طلعت حسین اپنی رپورٹ میں لکھتے ہیں۔۔۔نے کہا کہ نئی کابینہ میں شامل وزراء کی ذاتی مہارتوں اور قلمدان میں فرق نظر آتا ہے،اس کابینہ میں اتحادی حکومت کی مجبوریاں بھی نظرا ٓتی ہیں، کچھ مجبوریوں کا تعلق الیکشن میں عمران خان کے جیتنے کے عمل سے بھی ہے، تحریک انصاف کے رہنما خسرو بختیار نے کہا کہ مصطفیٰ کھر کے بعد پہلی دفعہ جنوبی پنجاب سے وزیراعلیٰ نامزد کیا گیا ہے، عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کے بعد جنوبی پنجاب میں خوشی کی لہر دوڑی ہوئی ہے۔شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھالیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے حلف اٹھاتے ہی اپنی ٹیم کا اعلان بھی کردیا، عمران خان کی ٹیم ابتدائی طور پر بیس وزیروں اور مشیروں پر مشتمل ہے جس میں اتحادیوں کو بھی اہم پورٹ فولیوز دیئے گئے ہیں،عمران خان نے معیشت کی حالت بہتر بنانے کیلئے کچھ پروفیشنلز کو اپنا مشیر رکھا ہے، کابینہ میں دس وزراء کا تعلق تحریک انصاف سے جبکہ چھ وزارتیں اتحادیوں کو دی گئی ہیں، پندرہ وزراء میں تین کا تعلق سندھ سے، تین کا تعلق جنوبی پنجاب سے جبکہ فاٹا ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے ایک ایک جبکہ چھ کا تعلق پنجاب سے ہے، شیخ رشید، غلام سرور اور زبیدہ جلال مشرف دور میں بھی وزیر رہ چکے ہیں، شاہ محمود قریشی اور وزیراعظم کے مشیر بابر اعوان بھی پیپلز پارٹی دور میں وزیر رہ چکے ہیں،

اسی طرح فہیمدہ مرزا پیپلز پارٹی دور میں اسپیکر قومی اسمبلی کی ذمہ داری نبھاتی رہی ہیں، اس کے علاوہ کابینہ میں نئے چہرے بھی شامل کیے گئے ہیں۔شاہزیب خانزادہ نے تجزیے میں مزید کہا کہ عمران خان کا امتحان شروع ہوگیا ہے، انہیں بہت سے کام کرنے اور وعدے پورے کرنے ہیں، انتخابات سے پہلے عمران خان نے اپنی حکومت کا سو دن کا منصوبہ پیش کیا تھا، تحریک انصاف کے سو روزہ منصوبے کے مطابق وزیراعظم عمران خان خود اپنی ٹیم کی کارکردگی کی نگرانی کریں گے، اصلاحات کیلئے ماہانہ یا سہ ماہی نگرانی کی جائے گی، منصوبے کے مطابق عمران خان کابینہ کے علاوہ ماہرین پر مشتمل ایک چھوٹی سی ٹیم بنائیں گے جو ملک میں تبدیلی کے نظریے پر عملدرآمد میں مدد کرے گی، تحریک انصاف ابتدائی سو دنوں میں طرزِ حکومت میں تبدیلی کیلئے پانچ بنیادی کام کرے گی، نیب کو مکمل خودمختاری دی جائے گی، چوری شدہ قومی دولت کی وطن واپسی کیلئے خصوصی ٹاسک فورس بنائی جائے گی، پورے ملک میں بہتر بلدیاتی نظام لایا جائے گا جس کے ذریعہ اختیارات اور وسائل کی فراہمی گاؤں کی سطح تک منتقل ہو، زیرالتواء مقدمات کے خاتمے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے، ہائیکورٹس کی مشاورت سے جیوڈیشل ریفارمز پروگرام کا آغاز کیا جائے گا، سول سروسز میں اصلاحات کا آغاز کیا جائے گا،

بیوروکریسی میں اہلیت اور قابلیت کی بنیاد پر افسران مقرر کیے جائیں گے، یہ بہت اہم کام اور دعوے ہیں جن پر تحریک انصاف کو پورا اترنا ہوگا جو عمران خان کیلئے بڑا چیلنج ہوگا، تحریک انصاف نے سب سے اہم وعدہ جنوبی پنجاب سے متعلق کیا ہے، سو روزہ منصوبے کے مطابق صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کیلئے قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا، تحریک انصاف نے پنجاب کا وزیراعلیٰ جنوبی پنجاب سے نامزد کیا ہے تو کیا اب بھی اس وعدے کو پورا کریں گے، تحریک انصاف نے کراچی میں سیکیورٹی، انفرااسٹرکچر، ٹرانسپورٹ کا نظام، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو ممکن بنانے کا وعدہ کیا ہے، کراچی سے تحریک انصاف کو مینڈیٹ ملا ہے اس لئے ان وعدوں کو پورا کرنا بڑا چیلنج ہوگا، تحریک انصاف نے سو روزہ پلان میں معیشت کی بہتری کیلئے اہم اصلاحات پر زور دیا ہے اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے دس نکاتی ایجنڈا دیا ہے جس پر ابتدائی سو دنوں میں فوری طورپر کام شروع کردیا جائے گا، ان میں اہم نکتہ پانچ برس کے دوران ایک کروڑ نوکریاں پیدا کرنے کا ہے، پیداواری شعبہ کی بحالی، چھوٹے اور درمیانی درجے کے کاروباری ادارو ں کی ترقی کیلئے راہ ہموار کی جائے گی، برآمدات کو فروغ دینے کیلئے ٹیکس میں کمی، برآمدات پر چھوٹا ور اضافی سہولت پر مشتمل امدادی پیکیج کا اعلان کیا جائے گا، ٹیکس ایڈمنسٹریشن میں اصلاحات کی جائیں گی، قرضوں پر انحصار کم کرنے کیلئے ٹیکس پالیسی کو لاگو کیا جائے گا۔(ز،ط)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.