Top Rated Posts ....
Search

PPP Ka Noon League Se Raabta...Eid Ke Baad Kya Hone Waala Hai?

Posted By: Ahmed on 19-08-2018 | 11:32:56Category: Political Videos, News


پیپلز پارٹی کا (ن) لیگ سے رابطہ۔۔۔ عید کے بعد تحریک انصاف کی حکومت کو کمزور بنانے کیلئے کونسا منصوبہ بنایا جا رہا ہے؟ پی ٹی آئی قیادت کے کان کھڑے کر دینے والی خبر آگئی
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی نے صدارتی امیدوار کیلئے ن لیگ سے حمایت مانگ لی، پیپلزپارٹی نے صدارتی امیدوار کوووٹ دینے کی صورت میں سینیٹ میں تعاون کی یقین دہانی کروادی،ن لیگ اور پیپلزپارٹی قیادت کے درمیان عید کے بعد ملاقات ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر

مسلم لیگ ن کے ووٹوں کی ضرورت پڑ گئی ہے۔پیپلزپارٹی نے اپنی اپوزیشن اتحادی جماعت مسلم لیگ(ن) سے رابطہ کیا ہے۔ جس میں پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن سے صدارتی امیدواراعتزازاحسن کیلئے حمایت مانگ لی ہے۔ پیپلزپارٹی کی قیادت نے ن لیگی رہنماء ایاز صادق نے رابطہ کیا ہے۔ جس پرایاز صادق نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں میں عید سے قبل پیپلز پارٹی کے وفد کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔پیپلزپارٹی نے ن لیگ کو پیشکش کی ہے کہ اگر صدارتی امیدوار کیلئے اعتزازاحسن کوووٹ دیں گے تو سینیٹ میں پیپلزپارٹی مسلم لیگ ن کے ساتھ تعاون کرے گی۔ واضح رہے اس سے قبل پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں وزیراعظم کے امیدوار کے نام کے معاملے پردوریاں پیدا ہوگئی تھیں۔ مسلم لیگ ن نے اسپیکرقومی اسمبلی کیلئے پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیا تھا جبکہ شہبازشریف کے وزیراعظم نامزدگی نام پردونوں میں اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔جس پرپیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کوووٹ نہیں دیا تھا۔ تاہم اب اپوزیشن اتحاد میں ایک بار پھر اختلافات ختم ہونے سے مضبوطی آسکتی ہے۔ دوسری جانب ترجمان اے این پی زاہد خان نے پی پی کے صدارتی امیدواراعتزازاحسن سے متعلق مؤقف بارے کہا کہ شہبازشریف کواپوزیشن لیڈربنانے کیلئے پیپلزپارٹی کا اسپیکرکوخط مثبت فیصلہ ہے۔ اسی طرح صدارتی امیدوارکے لیے اعتزاز احسن کی نامزدگی اچھا فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعتزازاحسن مشترکہ امیدوارنامزد ہوئےتواپوزیشن کی دوریاں ختم ہوجائیں گی۔(ف،م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 131 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 129 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.