Top Rated Posts ....
Search

Yaar Mujhe Koi Aisa Ghar Dhoond Do

Posted By: Ahmed on 20-08-2018 | 23:42:35Category: Political Videos, News


یار مجھے کوئی ایسا گھر ڈھونڈ دو جہاں ۔۔۔۔ شہباز شریف نے اپنے قریبی دوست کو ہدایات جاری کر دیں
اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے اسلام آباد میں گھر کی تلاش شروع کر دی ، اس سلسلہ میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور بیرسٹر دانیال چوہدری کو ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ وفاقی دارالحکومت کے پوش علاقہ میں

کرایہ پر گھر تلاش کریں۔ رپورٹ کے مطابق شہبازشریف نے اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی اسلام آباد میں ڈیرے لگانے کیلئے گھر کی تلاش شروع کردی ہے ۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، بیرسٹر دانیال نے سیکٹر G/6، ایمبیسی روڈ پر دو تین کشادہ اور بڑے گھر دیکھے ہیں، عید کے بعد شہبازشریف اسلام آباد آئیں گے اور گھر کا انتخاب کریں گے ،اس دوران مزید گھر بھی دیکھے جائیں گے ۔رپورٹ کے مطابق قائد (ن) لیگ نوازشریف کی ہدایات پر پارٹی صدر شہبازشریف نے پارلیمنٹ کے اندر وباہر شدید احتجاج اور جارحانہ سیاست کا فیصلہ کیا ہے ، اس مقصد کیلئے ان کا زیادہ وقت اسلام آباد میں گزرے گا جس کیلئے انہیں رہائش گاہ اور دفتر درکار ہو گا، رہائش کے ایک حصہ میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا دفتر ہو گا، سیاسی سرگرمیوں، میٹنگز کیلئے بڑا ہال بھی ہو گا۔دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ مؤخر کر دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے شریف فیملی کی سزا کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت کی۔

آج کی سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر عباسی نے اپنے دلائل مکمل کیے جس کے بعد عدالت نے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ شریف خاندان کی سزا معطلی کی درخواستوں پر فیصلہ اپیلوں کے ساتھ سنایا جائے گا۔عدالتی اعلامیے میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد اپیلوں کی سماعت کے ساتھ درخواستوں کو مقرر کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔دوران سماعت نیب نے مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر شریف خاندان کے خلاف ریفرنس دائر کیے اور عدالت عظمیٰ کے حکم پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنائی گئی۔نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے کہا کہ لندن فلیٹس نیلسن اور نیسکول کے نام پر تھے، ہم نے دستاویزات سے ثابت کردیا کہ ان کمپنیوں کے مالک نواز شریف ہیں اور یہ فلیٹس انہی کی ملکیت میں ہیں جب کہ ان فلیٹس کی ملکیت ثابت کرنا نواز شریف کا ہی کام ہے۔نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ نواز شریف اور دیگر ملزمان کو جیل میں ہی رکھا جائے اور سزا معطل کرنے کی درخواست خارج کی جائے جس پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ابھی کوئی فیصلہ فریقین کو متاثر کرسکتا ہے، عام تعطیلات کے بعد یہ درخواستیں اپیل کے ساتھ سن لیتے ہیں۔جسٹس اطہر من اللہ نے نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث سے مکالمے کے دوران کہا کہ آپ کو وہ مشورہ دیں گے جو آپ کے حق میں ہو، فیصلہ لکھتے ہوئے ہم نے وجوہات لکھنی ہیں، آپ کے فائدے میں ہے ان درخواستوں کو زیر التواء رہنے دیں۔(ذ،ک)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.