Top Rated Posts ....
Search

Wazir E Azam Imran Khan Eid Kahan Adaa Karein Ge?

Posted By: Abid on 21-08-2018 | 06:21:27Category: Political Videos, News


وزیر اعظم عمران خان عید الضحیٰ کی نما ز کہاں ادا کریں گے ،عید کہاں منائیں گے؟ خبر آگئی
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم پاکستان عمران خان نے عیدالاضحی اسلام آبادمیں منانے کافیصلہ کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان عیدالاضحی کی چھٹیاں وزیراعظم کالونی میں گزاریں گے جبکہ عمران خان نمازعیدبھی وزیراعظم ہاؤس میں ہی اداکریں گے اور عمران خان عید کی تعطیلات کے دوران دفتری امور بھی سرانجام دیں گے ۔

وزیراعظم عمران خان نے عید پر بنی گالا نہ جانے کیا فیصلہ کیا ہے اور عید اسلام آباد میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے نئے وزیراعظم عمران خان اس بار عید اسلام آباد میں منائیں گے۔وزیراعظم عمران خان عید وزیراعظم ہاؤس میں ادا کریں گے جب کہ وزیراعظم پاکستان عید کی چھٹیاں وزیراعظم کالونی میں گزاریں گے۔یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمیں عمران خان نے ملک کے 22ویں وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔وہ جمعہ 17 اگست کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائد ایوان منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے قائد ایوان کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو شکست دی تھی ۔وزیر اعظم منتخب ہو نے کے بعد اگلے ہی دن ہفتے کو عمران خان نے ایوان صدر میں حلف اٹھایا۔جس کے بعد عمران خان نے باقاعدہ طور پر وزیراعظم آفس کا چارج سنبھال لیا۔انہوں نے بطور وزیر اعظم پاکستانی قوم سے خطاب بھی کیا اور اس خطاب میں تاریخی اعلانات کئیے گئے۔ اس موقع پر عمران خان نے ایک مرتبہ پھرکرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے کرپشن کو ختم کرنے کے لیے اہم ترین اعلان کردیا ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کی نشاندہی کرنے والے کو 20 سے 25 فیصد انعام ملے گا۔انکا کہنا تھا کہ اب یہ سب نہیں چلے گا ،یا تو یہ کرپٹ لوگ بچیں گے یا پھر ملک بچے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جس شخص کے اربوں روپے باہر ہوں وہ کس طرح سے اس ملک کا وفادار ہو سکتا ہے۔۔۔عمران خان کے اس فیصلے کو بہت سراہا جارہا ہے۔تجزیہ کاروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کرپشن کی نشاندہی کرنے پر عمران خان نے جو اعلان کیا ہے وہ کافی سود مند ثابت ہو گا اوریوں لوگ کھل کر اس کے خلاف بات کریں گے اور اسکی نشاندہی کریں گے۔(ف،م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 132 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 131 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.