Top Rated Posts ....
Search

Nawaz Shrif Ko ECL Mein Rakhna

Posted By: Ahmed on 21-08-2018 | 06:22:57Category: Political Videos, News


نوازشریف کوای سی ایل میں رکھنا عمران حکومت کیلیے یہ مصیبت کھڑی کر دےگا۔۔۔۔خواجہ سعد رفق نے عمران خان کی پریشانی بڑھا دی
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے کہا ہے کہ نوازشریف کوای سی ایل میں رکھنا عمران حکومت کیلیے درد سر بن جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران کے مشرفی مشیرانھیں کہیں کا نہیں چھوڑیں گے،کابینہ کے پہلے اجلاس میں شریف خاندان

کا نام ای سی ایل میں ڈالنا سیاسی انتقام ہے،انھیں احتساب کے نام پرمخالفین سے جھگڑکرہیروبننے کے مشورےدیے جارہے ہیں،نوازشریف کوای سی ایل میں رکھنا عمران حکومت کیلیے درد سر بن جائے گا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اجلاس طلب کرلیاجس میں صدارتی انتخابات سمیت دیگرامورپربات ہوگی۔مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مہتاب عباسی،امیرمقام،قادربلوچ،سعدرفیق،راناتنویر،خرم دستگیر اورایاز صادق بھی شریک ہوں گے۔مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے اجلاس میں نوازشریف اورمریم نوازکے نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق غورہوگا جبکہ صدارتی انتخابات سمیت دیگرامورپربھی بات ہوگی۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ حسین نواز ،حسن اور اسحاق ڈار قومی مجرم ہیں انہیں واپس لایا جائے گا،کابینہ نے گستاخانہ خاکوں کی مذمت کی ہے جبکہ ہالینڈ کے سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے نوازشریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں نئی کابینہ کے ارکان نے شرکت کی جس میں ملک کی معاشی صورت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ملکی معیشت اور سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی زیرغور آئی اور اس دوران وزارت خزانہ اور پلاننگ کے حکام نے کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی جب کہ وزیراعظم نے معاشی، اقتصادی اور سماجی پالیسیوں سے متعلق وزراءکو آگاہ کیا۔(ف،م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 132 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 131 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.