Top Rated Posts ....
Search

Imran Khan Riwaayati Kisam Ke Siastdaan Nahi Hain

Posted By: Abid on 08-09-2018 | 21:07:08Category: Political Videos, News


عمران خان روایتی قسم کےسیاستدان نہیں ہیں، فوج فیصلہ کرچکی ہے کہ۔۔۔۔ سابق آرمی افسر نے بڑی خبر لیک کر دی
لاہور (ویب ڈیسک)دفاعی تجزیہ کار ائیر مارشل (ر)شاہد لطیف نے کہاہے کہ عمران خان روایتی قسم کےسیاستدان نہیں ہیں، فوج فیصلہ کرچکی ہے کہ اب سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی۔نجی ٹی وی کے پر وگرام ”ٹو نائٹ ودھ معید پیر زادہ‘ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ائیر مارشل (ر)شاہد لطیف نے کہا ہے کہ

عمران خان روایتی قسم کے دوہرے معیار کے سیاستدان نہیں ہیں ، وہ وہی بات کرتے ہیں جو ان کے دل کی ہے ۔ہم عمران خان کے بیان کی حمایت کرتے ہیں جوانہوں نے جی ایچ کیو میں دیا ۔ نائن الیون کے بعد حکومت نے جس جنگ میں چھلانگ لگائی وہ ہماری نہیں تھی بلکہ اس کے بعد ہمیں دہشتگردی کا سامنا کرناپڑا ۔ عمران خان نے جی ایچ کیو میں اپنے خطاب کے دوران آرمی چیف کاشکریہ ادا بھی کردیا کہ پاک فوج نے دہشتگردی سے پاکستان کومحفوظ کیا ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ جنگوں کے فیصلے جمہوری حکومتوں نے نہیں بلکہ ملٹر ی ڈکٹیٹر نے کئے لیکن اب وقت بدل گیاہے ۔ ہمارے آرمی چیفس کیانی سے لیکر موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تک سب نے یہ فیصلہ کیاہے کہ اب فوج کو سیاست زدہ نہیں ہونے دیں گے ۔ دوسری طرف تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہاہے کہ اس وقت قوم کوقربانی دینے کی ضرورت ہے ،یہ بڑی عجیب بات ہے کہ گھر کو آگ لگی ہوئی ہے اور کہا جارہا ہے کہ گھر والوں کو سہولیات دی جائیں۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”نقطہ نظر “ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ نگار ہارون الرشید نے کہا کہ اس وقت قوم کو ریلیف دینے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ بڑی عجیب بات کہ گھر کو آگ لگی ہوئی اور کہا جا رہاہے کہ گھر والوں کوسہولیات دی جائیں،اس وقت قوم کو قربانی دینے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے قربانی دینا پڑے گی ۔انہوں نے کہا کہ جتنا قرضہ اس ملک پر ڈال دیا گیا ہے ایسا کبھی تاریخ میں نہیں ہوا ، کسانوں کو سہولیات فراہم کرنی چاہئے،اس وقت زرعی ایمرجنسی کی ضرورت ہے،اگر اس کانفاذ کردیا جائے تو زراعت میں 50فیصد تک اضافہ کیا جا سکتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے زراعت کے حوالے سے کام نہیں کیاہے ۔ہارون الرشید نے کہاہے کہ پولیس کی مانیٹرنگ کرنے سے سیاسی مداخلت ختم ہوجائیگی،اگر پولیس اور پٹوار کو حکومت کے لئے استعمال نہ کیا جائے تو ایک صحت مند کلچر پیدا ہوجاتاہے۔(م،ش)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.