Top Rated Posts ....
Search

Chaudhry...Ka Safed Jhoot Pakda Gaya

Posted By: Ahmed on 10-09-2018 | 20:59:39Category: Political Videos, News


چوہدری سرور کا سفید جھوٹ پکڑا گیا ، گورنر ہاؤس کو عوام کے لیے کھولنے کے دعوے کا انوکھا انجام
اسلام آباد(ویب ڈیسک )حکومت اس وقت سادگی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ،اس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مری کے گورنر ہاوس کو عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کیا تو سینئر صحافی انصاف عباسی نے ایسی بات کی نشاندہی کردی کہ حکومت کا جھوٹ پکڑا گیا ۔

تفصیل کے مطابق دو دن قبل گورنر پنجا ب چوہدری محمد سرور نے مری کا گورنر ہاوس عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق مری کا گورنر ہاوس گورنر پنجاب کے حکم پر کھولا گیا ،انہوں نے خود بھی اس موقع پر گورنر ہاوس کا دورہ کیا اور مختلف احکامات جاری کیے۔ان کا کہنا تھا کہ گورنر ہاوس مری عوام کے لیے صبح دس بجے سے شام چھ بجے تک کھلا رہے گا ۔تاہم اس حوالے سے انصار عباسی کا کہنا ہے کہ جس گورنر ہاوس کی بات ہو رہی ہے وہ وہاں ہے ہی نہیں۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انصار عباسی نے کہا کہ مری میں آج ایک ایسے گورنر ہاوس کو عوام کے لیے کھول دیا گیا جو وہاں موجود ہی نہ تھا۔ جس جگہ کو عوام کے لیے کھولا گیا وہ بھور بن میں واقع فارسٹ گیسٹ ہاوس ہے۔ واجح رہے کہ اس سےقبل گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گورنر ہاؤس لاہور کو بھی عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کردیا۔اس سے قبل چوہدری سرور نے گورنر ہاؤس مری کوعوام کے لیے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔گورنر ہاؤس لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایت پر گورنر ہاؤس لاہور صبح 10 سے شام 6 بجے تک عوام کے لیےکھول دیا جائے گا، میں ڈیفنس میں اپنے گھر میں رہ رہا ہوں اور وہیں رہنا چاہتا ہوں، گورنر ہاؤس عوام کی ملکیت ہے اور سرکاری عمارتیں ملک کا اثاثہ ہیں، ہم یہ تاثر تبدیل کرنا چاہتے ہیں کہ ملک صرف اشرافیہ کے لیے ہے۔انہوں نے کہا کہ گورنر سمیت تمام حکومتی عمائدین خود کو احتساب کیلئے پیش کریں گے، خود کوئی غلط کام کریں گے اور نہ کسی کو کرنے دیں گے، ہم عوامی مسائل کو حل کرنےکی کوشش کریں گے۔واضح رہےکہ گورنر سند عمران اسماعیل نے بھی گورنر ہاؤس کو عوام کے لیے کھول دیا ہے جس کے مخصوص حصے میں عوام کے آنے کے اوقات رکھے گئے ہیں۔(م،ش)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
MM 1 Satellite To Be Launched After

MM 1 Satellite To Be Launched After

Views 241 | 12-05-2024
Good News for Yasmeen Rashid

Good News for Yasmeen Rashid

Views 27 | 17-05-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.