Top Rated Posts ....
Search

Ab Dam Ban'ne Se Koi Nahi Rok Sakta

Posted By: Abid on 11-09-2018 | 18:49:17Category: Political Videos, News


اب ڈیم بننے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔۔۔۔امریکہ میں کس نے ڈیم تعمیر فنڈ کے لیے چندہ جمع کرنے کی مہم شروع کر دی ؟ شاندار اطلاعات
واشنگٹن(ویب ڈیسک) پاکستانی سفارتخانے نے امریکا میں مقیم اپنے ہم وطنوں سے دیامیربھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کردی۔دوسری جانب عوامی چندہ سے ڈیم بنانے کی بحث تاحال جاری ہے، حکومت نے امید ظاہر کی ہے کہ چندہ کے ذریعے ڈیم کی تعمیر کے لیے بڑی رقم جمع
کی جا سکتی ہے اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد صاحب ثروت ہے جن کے تعاون سے خطیر رقم جمع ہو سکتی ہے۔واشنگٹن کے تحقیقی ادارے ولسن سینٹر میں ایشیا پروگرام کے ڈپٹی ڈائریکٹر مائیکل کوگلمین نے کہا کہ ’عمران خان کو امریکی معاشرے میں پاکستانیوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے‘انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ’بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی معاشی صورتحال کی وجہ سے مہم میں زیادہ حصہ نہیں لے سکیں گے‘۔مائیکل کوگلمین نے ڈیم کی تعمیر سے متعلق اپیل کو ’پرعزم جذبہ‘ قرار دیا ہے۔ایک شخص نے ٹوئٹ کیا کہ ’عمران خان بیرون ملک پاکستانیوں کے حالات بہتر سمجھتے ہیں، انہوں نے دنیا کا سفر کیا اور فنڈ جمع کیا، انہیں چندہ جمع کرنے اور ہدف کی تکمیل سے متعلق ایک دہائی کا تجربہ ہے، وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو جائیں گے‘۔دوسری جانب واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے نے امریکہ میں مقیم پاکستانی تاجر برادری کو مراسلہ ارسال کیا تھا جس میں انہیں ڈیم کی تعمیر کے لیے کھلے دل سے چندہ دینے کی اپیل کی گئی۔مراسلے میں پاکستانیوں سے کہا گیا کہ ’نیویارک میں نیشنل بینک آف پاکستان کی برانچ میں اکاؤنٹ کھول دیا گیا‘۔مراسلے میں بینک اکاؤنٹ سے متعلق ساری تفصیلات بھی درج تھیں۔اس حوالے سے مائیکل کوگلمین کا کہنا تھا کہ مراسلے میں پاکستانیوں سے فی کس ایک ہزار ڈالر دینے کے بارے میں نہیں کہا گیا، ’امریکہ میں پاکستانی بہت امیر ہے جیسا کہ کچھ لو گ سمجھتے ہیں، ہزاروں چندہ دینے کی اہلیت نہیں رکھتے‘۔علاوہ ازیں مائیکل کوگلمین نے پانی کے بحران سے نمٹنے کے لیے حکومتی نقطہ نظر کی حمایت کی۔ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ ’بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ڈیم کی تعمیر کے لیے چندہ جمع کرنے کے بجائے تربیلا ڈیم کے موجودہ ڈھانچے کو درست کرلیا جائے تو خرچہ بھی کم ہوگا اور مشکلات بھی زیادہ نہیں ہوں گی۔(ش،ز،خ)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
MM 1 Satellite To Be Launched After

MM 1 Satellite To Be Launched After

Views 242 | 12-05-2024
Good News for Yasmeen Rashid

Good News for Yasmeen Rashid

Views 28 | 17-05-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.