Top Rated Posts ....
Search

Kapil Dev Ne Wazir E Azam Imran Khan....

Posted By: Akbar on 11-09-2018 | 19:04:42Category: Political Videos, News


عمران خان بطور وزیر اعظم پاک بھارت مابین امن قائم کرنے میں کامیاب ہوں گے، کپیل دیو
نئی دہلی :بھارت کے سابق کپتان کپل دیو نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان بھارت اور پاکستان مابین امن قائم کرنے میں کامیاب ہوں گے، عمران خان کے ساتھ کھیلنے والے چاہتے ہیں کہ بحیثیت وزیراعظم کارکردگی دکھاسکیں، عمران خان نے اس مقام تک کا سفر انتہائی محنت اور لگن سے طے کیا ہے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق بھارت کے سابق کپتان کپل دیو نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان بھارت اور پاکستان کے درمیان امن لا سکیں گے۔متحدہ عرب امارات کے اخبار خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کپل دیو نے اس امید کا اظہار کیاکہ عمران خان خطے کے دوروایتی حریفوں پاکستان اوربھارت کے درمیان امن لائیں گے۔

انھوں نے کہا بحیثیت پاکستان کا وزیراعظم عمران خان کے سامنے بڑاسوال یہ ہے کہ کیا وہ اپنے ملک میں بسنے والوں کو تین وقت کا کھانا فراہم کرسکیں گے؟کیا وہ ملک کے نوجوانوں کو روزگارفراہم کرسکیں گے؟کپل دیو نے کہا مجھ جیسے کھلاڑی جنھوں نے عمران خان کے ساتھ کرکٹ کھیلی ہے چاہتے ہیں کہ وہ پاکستان میں بحیثیت وزیراعظم اپنی کارکردگی دکھاسکیں ۔ عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے انھوں نے کہا ملک چلانے کےلیے بہت زیادہ نظم وضبط،لگن اور سخت محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔

بھارت کو پہلی بار ورلڈکپ کاتاج پہنانے والے کپتان کاکہناتھا کہ جب سے عمران خان وزیراعظم بنے ہیں میری ان سے صرف ایک بار بات ہوئی ہے۔ان کاکہناتھا کہ کسی بھی ملک کاوزیراعظم ہونے کےلیے نظم وضبط ، لگن اور انتھک محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔ جس مقام پر عمران خان آج پہنچے ہیں اس کےلیے انھوں نے سخت محنت کی ہے۔کپل دیو ذاتی وجوہات کی بناپر وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شریک نہیں ہوسکے تھے، وہ نوجوت سدھو، سنیل گواسکر کے بعد تیسرے بھارتی تھے جنھیں حلف برداری کی تقریب میں بطور مہمان دعوت دی گئی تھی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
MM 1 Satellite To Be Launched After

MM 1 Satellite To Be Launched After

Views 242 | 12-05-2024
Good News for Yasmeen Rashid

Good News for Yasmeen Rashid

Views 28 | 17-05-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.