Top Rated Posts ....
Search

Kashmir Mein Giraftaariyon Ke Khilaaf....

Posted By: Mangu on 03-10-2018 | 10:20:19Category: Political Videos, News


اسلام آباد(نیو زڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کے خلاف مکمل ہڑتال کی گئی جبکہ بھارتی فورسز کے تشدد سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔بھارتی فوجیوں نے ضلع بانڈی پورہ کے گائوں پنار میں تلاشی

اور محاصرے کی کارروائی شروع کی، پلوامہ اور شوپیاں میں انٹرنیٹ سروسز کی معطلی کی وجہ سے طلبا، تاجر اور عام لوگ بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کو انتخابات کے بائیکاٹ کی مہم چلانے پر سری نگر میں گرفتار کر لیا گیا، پولیس نے یاسین ملک کو ان کے دفتر سے گرفتار کیا۔قابض بھارتی انتظامیہ نے 8 اکتوبر کو جموں میں انتخابات کے پہلے مرحلے کا اعلان کر رکھا ہے جس کا حریت رہنماؤں نے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔دریں اثنا بھارت کی خصوصی عدالت نے کشمیری رہنما اور دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم نومبر تک توسیع کردی ہے، دختران ملت کی ترجمان نے بھارتی عدالت کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔دوسری جانب جرمنی نے بھارت اور پاکستان پر زوردیا ہے کہ وہ پیچیدہ مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں، نئی دہلی میں جرمن مشن کے نائب سربراہ ڈاکٹر جیسپر وک نے سری نگر میں ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ایک پیچیدہ مسئلہ ہے اور بھارت اور پاکستان کو یہ مشکل اور پیچیدہ صورت حال ورثے میں ملی ہے، انھوں نے کہا کہ جرمنی چاہتا ہے کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس دونوں ہمسائے اس مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.