Top Rated Posts ....
Search

Shahbaz Shrif Ne Kul Kitne Arab Ki

Posted By: Ahmed on 29-10-2018 | 06:07:07Category: Political Videos, News


لاہور (ویب ڈیسک) نیب کی تحقیقاتی رپورٹ میں مزید انکشافات کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شہبازشریف کرپٹ پریکٹس میں ملوث رہےہیں، پیراگون ڈیویلپرز کوساڑھے نو ارب کافائدہ پہنچانے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آشیانہ اقبال اسکینڈل میں شہبازشریف کے ریمانڈ کے بعد شہبازشریف سے متعلق انکشافات پر مبنی نیب کی نئی رپورٹ منظرعام پر آگئی،

نیب رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ شہبازشریف نیب کے ساتھ تحقیقات میں تعاون نہیں کررہے، احدچیمہ پرکروڑوں روپےکرپشن کےالزامات بھی لگائےگئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف کرپٹ پریکٹس میں ملوث رہے، پیراگون ڈیویلپرز کوساڑھے نو ارب کافائدہ پہنچانے کیلئے اقدامات کیےگئے،پیراگون ڈیویلپرز کو دی گئی دوہزار کنال اراضی کا تخمینہ تیرہ ارب لگایا گیا جبکہ زمین کی مارکیٹ ویلیو تئیس ارب روپے سے زائد بنتی تھی۔رپورٹ کے مطابق شہبازشریف نے غیر قانونی طور پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اور ماڈل ٹاؤن چھیانوے ایچ میں ایک منصوبہ مکمل کرنے کا حکم دیا جبکہ شیخ علاالدین کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت منصوبے کا حکم دیا گیا۔اس سے قبل احتساب عدالت نے شہبازشریف کو سات نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرتے ہوئے تین روز ہ راہداری ریمانڈ بھی منظور کرلیا، شہبازشریف نے عدالت سے کہا کہ طبی سہولیات دی جا رہی ہیں نہ اہل خانہ سے ملاقات کروائی جا رہی ہے۔نیب کی جانب سے شہباز شریف کے پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر سابق وزیر اعلی نے بیان دیا کہ کینسر کا مریض ہوں ، درخواست کے باوجود طبی سہولیات نہیں ملیں، نیب نے قوم اور عدالت سے حقائق چھپائے ۔ کلبھوشن یادو کو تو اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دی گئی مگر مجھے نہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ جن منصوبوں پر میں نے انکوائری کروائی اسی میں مجھے گرفتار کیا گیا، دس بار جن سوالات کا جواب دیا ان کے لیے دوبارہ ریمانڈ مانگا جا رہا ہے ۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ شہباز شریف تعاون نہیں کر رہے، سوالات کا جواب دینے کی بجائے الٹا سوال کر دیتے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب آشیانہ اقبال پراجیکٹ سے متعلق سپلیمنٹری ریفرنس میں شہباز شریف، فواد حسن فواد کے بعد خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو بھی نامزد کر دیا گیا۔نجی ٹی وی چینل پبلک نیوز نے نیب ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ آشیانہ اقبال پراجیکٹ سے متعلق سپلیمنٹری ریفرنس میں، سابق وفاقی وزیر ریلوے اور سابق صوبائی وزیر صحت سلمان رفیق کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو کاسا ڈویلپرز کے جوائنٹ وینچر سے تعلق کی بنیاد پر نامزد کیا گیا اور ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا چکے ہیں۔نیب ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کو آشیانہ اقبال سکینڈل سے تفتیش کے بارے میں لمحہ بہ لمحہ آگاہ کیا جا رہا ہے، تفتیش کی حتمی رپورٹ کے بعد سپلیمنٹری ریفرنس احتساب عدالت لاہور میں دائر کیا جائے گا۔ آشیانہ اقبال سکینڈل سے متعلق پہلے سے دائر ریفرنس میں احد چیمہ سمیت دیگر ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 127 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 125 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.