Top Rated Posts ....
Search

Pakistan Ki Woh Naamoor Shakhsiyaat Jo Jawaan Umri Mein

Posted By: Ahmed on 30-10-2018 | 05:12:38Category: Political Videos, News


لاہور(ویب ڈیسک)ویسے تو موت کا کوئی وقت مقرر نہیں اور یہ انسانی زندگی کا لازمی جز ہے۔ تاہم جب کوئی جواں عمری میں اس دنیا سے رخصت ہوجائے تو اس کا درد تھوڑا زیادہ ہوتا ہے اور اس شخص کی غیر موجودگی کا احساس بھی زیادہ ہوتا ہے۔ پاکستان فلم انڈسٹری کے بھی کئی ایسے سلیبریٹیز ہیں
جو اپنے کیریئر اور جوانی کے عروج پر ہی اس دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔تو آئیے جانتے ہیں وہ کون سے سلیبریٹیز ہیں جو جواں عمری میں اس دنیا سے چلے گئے۔امجد صابریاگر امجد صابری کی موت کو پاکستانی شوبز اور فلم انڈسٹری کا سب سے بڑا نقصان کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ وہ نہ صرف ایک لیجنڈ قوال تھے بلکہ ایک انتہائی اعلیٰ اخلاق کے مالک انسان بھی تھے۔ انہیں گذشتہ برس کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں دہشتگردوں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا اور شہید کردیا۔ان کی عمر 46 برس تھی۔وحید مرادپاکستانی فلموں کے چاکلیٹی ہیرو اور ہدایتکار وحید مراد اپنی دم دار اداکاری کے باعث عوام میں خاصی شہرت رکھتے تھے۔ وہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث محض 46 برس کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔نازیہ حسننازیہ حسن 80 کی دہائی میں اپنی سریلی آواز کے ذریعے لاکھوں دلوں پر راج کرتی تھیں۔ لیکن کینسر کے باعث وہ محض 36 برس کی عمر میں دنیا کو خیرباد کہہ گئیں۔یہ خبر ان کے مداحوں پر بجلی بن کے گری کیونکہ نازیہ میوزک انڈسٹری کا ایک انتہائی اہم اثاثہ تھیں۔سعادت حسن منٹوسعادت حسن منٹو ایک متنازع مصنف تھے جن کے کام کی قدر ان کے دنیا
سے گزر جانے کے کافی سالوں بعد اجاگر ہوئی۔ تاہم وہ بھی 46 سال کی عمر میں جگر کے عارضے کے باعث اس دنیا سے چلے گئے۔قندیل بلوچسوشل میڈیا کا جب بھی نام لیا جاتا ہے تو قندیل بلوچ کا نام ضرور ذہن میں آتا ہے۔ سوشل میڈیاکے پلیٹ فارم سے شہرت حاصل کرنے والی ماڈل کو گذشتہ برس اسی کے بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کردیا۔ قندیل کی عمر محض 26 سال تھی۔شہلائلہ بلوچپاکستان کی ابھرتی ہوئی فٹبالر شہلائلہ بلوچ بھی گذشتہ برس ہی ایک بڑے کار حادثے کا شکار ہوئیں اور اپنی جان کی بازی ہار گئیں۔ شہلائلہ کی عمر صرف اور صرف 20 سال تھی۔ثناء خانثناء خان ایک نوجوان ماڈل اور اداکارہ تھیں انہوں نے مختلف صابنوں کے اشتہارات میں کام کیا۔ تاہم ان کی موت سپر ہائی وے کراچی پر ایک خطرناک ٹریفک حادثے میں ہوئی ان کی عمر صرف 22 سال تھی۔ماریہ خانماریہ خان ایک ابھرتی ہوئی پاکستانی ماڈل تھیں وہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو محض 28 سال کی عمر میں چھوڑ کر چلی گئیں۔ انہیں دل کا دورہ پڑا جو ان کی موت کی وجہ بنا۔فرح جہانزیبفرح جہانزیب انتہائی ہنر مند شیف تھیں اور وہ شیف ہونے کے ساتھ ساتھ ایک فیشن ڈیزائنر بھی تھیں۔ فرح ایک نجی ٹی وی پر ‘فوڈ آفٹر نون وِد فرح’ کے نام سے شو بھی کیا کرتی تھیں۔ تاہم 2014 میں انہیں کینسر نے موت کی آغوش میں سُلا دیا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 123 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 121 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.