Top Rated Posts ....
Search

Sadar Ke Sabar Ka Pemaana Labrez...

Posted By: Abid on 03-11-2018 | 08:38:44Category: Political Videos, News


انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا حکم سعودی فرماں روا نے نہیں دیا ہے ۔امریکی اخبار میں لکھے گئے ایک مضمون میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے سعودی ولی عہد پر بھی براہ راست الزام لگانے سے گریز
کیا ہے۔امریکی اخبار میں لکھے گئے مضمون میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ سعودی صحافی کے قتل کا حکم سعودی حکومت کی اعلیٰ ترین شخصیات کی جانب سے دیا گیا ، تاہم انہیں ایک لمحے کے لیے بھی اس بات پر یقین نہیں کہ قتل کا حکومت سعودی فرماں روا نے دیا ہو۔ترک صدر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پر بھی براہ راست الزام لگانے سے گریز کیا ہے۔ یا د رہے اس سے قبل ستنبول میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ منگل کو سعودی عرب کے شہری اورصحافی کے معاملے کی
تحقیقات سے آگاہ کریں گے۔سعودی عرب نے ہفتے کواس بات کااعتراف کرتے ہوئے کہاتھا کہ سعودی صحافی رواں ماہ کے شروع میں استنبول میں سعودی سفارتخانے میں لڑائی کے واقعے میں قتل ہوگیاتھا۔دوسری جانب سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیرنے سعودی صحافی جمال خشوقجی کے قتل کو ایک بیہمانہ کارروائی قراردیتے ہوئے کہاہے کہ یہ متعلقہ افراد کاظالمانہ فعل تھا جنہوں نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔فاکس نیوزکو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے اس تاثرکومسترد کیاکہ سعودی ولی عہد محمدبن سلمان نے جمال خشوقجی کے قتل کاحکم دیاتھا۔عادل الجبیرنے کہاکہ ہمیں مقتول صحافی کی لاش کاکوئی علم نہیں۔انہوں نے کہاکہ سعودی پبلک پراسیکیوٹرنے واقعے میں اٹھارہ مشتبہ افراد کی گرفتاری کا حکم دیاہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.