Top Rated Posts ....
Search

Babar Azam Ne Virat Kohli Ka Record Tod Diya

Posted By: Mangu on 05-11-2018 | 05:21:45Category: Political Videos, News


دبئی (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور وہ صرف 58گیندوں پر 79سکور بنا کر آﺅٹ ہوئے اور اس شاندار اننگز کے ساتھ ہی بابراعظم نے دنیائے کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ۔ بابر اعظم نے

ٹی ٹوئنٹی میچز کی 26اننگز میں ایک ہزار رنز بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا اور ساتھ ہی بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا بھی ریکار ڈ توڑ دیا ،بھارتی بلے باز نے 27میچوں میں ایک ہزار رنز مکمل کیے تھے ۔آج بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں آٹھویں ففٹی بھی سکور کی ۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابراعظم نے ٹی 20میچز میں ہزار رنز کا ریکارڈ توڑنے پر رمیض راجہ کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہاکہ رنز کا پتہ تھا لیکن گن نہیں رہا تھا ،کوشش ہوتی ہے کہ پورے اوورز کھیلوں ،کوشش کررہا تھا کہ میں اپنی گیم کھیلوں رنز بنا رہا تھا اور ٹیم کیلئے کھیل کررہا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق میچ کی اختتامی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہناتھا کہ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اللہ اچھی اننگ کر وائی ، میں زیادہ چکھے چوکے مارتا نہیں کوشش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ حفیظ بھائی نے ساتھ رکھا اس لئے اچھی اننگ ہوئی جبکہ میں خود کو سادہ رکھتا ہوں، جو گیند میری پہنچ میں آتی ہووہی کھیلتا ہوں لیکن کبھی کبھار چانس لیتا ہوں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستانی ٹیم نے سرفراز احمد کی قیادت میں کیویز کو ٹی20میچ کی

سیر یز میں وائٹ واش کر تے ہوئے مجموعی طور پر چھٹی سیریز وائٹ واش کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹی 20میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور شاندار بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20اوورز میں166بنا کر نیوزی لینڈ کے سامنے 167رنز کا ہدف رکھ دیا ، ہدف کے تعاقب کیلئے کیویز کھلاڑی جی جان سے کوشش کرتے رہے مگر شاہینوں کی پرواز کے سامنے بے بس رہے ۔ پاکستانی باولر ز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز سے پہلے ہی 16.5 اوور ز میں 119رنز پر پوری ٹیم کو ڈھیر کردیا ۔ نیوزی لینڈی کی جانب سے اوپننگ کرتے ہوئے منرو5 گیندوں پر 2 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر آوٹ، گرینڈ ہوم 8 گیندوں پر 6 سکور بنا کر عثمان خان شنوار ی کے ہاتھوں رن آوٹ,ویلیم سن 38 گیندوں پر 60 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر کیچ آوٹ، فلپس24 گیندوں پر 26 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر آوٹ، چپ مین3 گیندوں پر 2 سکور بنا کر عماد وسیم کی گیند پر سٹیمپ آوٹ، سیفرٹ 1 گیند کھیل کر صفر سکور کرکے عماد وسیم کی گیند پر آوٹ ، ساوتھی بغیر کوئی گیند کھیلے سرفراز احمد کے ہاتھوں رن آوٹ،

ٹیلر 8 گیندوں پر 7 سکور بنا کر شاداب خان کی گیند پر کیچ آوٹ ،فریگسن 3گیندیں کھیل کر محض 1سکور بنا کر وقاص محمود کی گیند پر کیچ آوٹ، رینس 2گیندیں کھیل کر 1سکور بنانے کے بعد وقاص محمود کی گیند پر آوٹ ہوگئے جبکہ سودھی 11 سکور کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ اس سے قبل پاکستانی ٹیم کی جانب سے اوپننگ کرتے ہوئے فخر زمان نے 16 گیندوں پر 11 سکور بنائے اور فرگسن کی گیند پر کیچ آوٹ، بابر اعظم 58 گیندوں پر 79 رنز بنا کر گرینڈ ہوم کی گیند پر کیچ آوٹ، شعیب ملک 9 گیندوں پر 19 رنز بنا کر گرینڈ ہوم کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے جبکہ آصف علی 2سکور اور محمد حفیظ 53سکور کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے تھے۔واضح رہے کہ چھٹی سیریز میں وائٹ واش سے قبل پاکستان نے 2 بار ویسٹ انڈیز کو 3 صفر،ایک بار سری لنکا کو 3 صفر،ایک بار آسٹریلیا کو 3صفر اور ایک بار اسکاٹ لینڈ کو 2 صفر سے کلین سوئپ کر چکا ہے۔پاکستان نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے گیارہویں جیت حاصل کی جبکہ ایک سال میں16 ٹی ٹوئینٹی میچوں میں بھی فتح بھی نیا عالمی ریکارڈ ہے،کامیابی اپنے نام کی یہ بھی ورلڈ ریکارڈ ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 23 | 24-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.