Top Rated Posts ....
Search

Shahrukh Keliye Deepika Ki Shadi

Posted By: Abid on 05-11-2018 | 18:30:56Category: Political Videos, News


اسلام آباد(نیو زڈیسک)آج کل ہر طرف دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کےچرچے ہیں، ان کے مداحوں کو دونوں کی شادی کا بے صبری سے انتظار ہے جو کہ اب ختم ہونے جا رہا ہے۔دیپ ویر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی خبر دیتے ہوئےبتایا کہ ان کی شادی14 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت مقام ’جھیل کومو‘ میں منعقد کی جائے گی۔دیپکا اور رنویر کی شادی کے حوالےسے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ اُن کے لیےڈریم گرل دپیکا پڈوکون کی شادی خاص اہمیت رکھتی ہے۔اس کی وجہ بناتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ دیپکا نےاپنے فلمی کریئر کا آغاز ان کی فلم ’اُوم شانتی اُوم ‘ سے کیا تھا، فلم میں وہ اُن کی ہیروئن کے روپ میں نظر آئیں تھیں اور یہی وجہ ہے کہ دیپکا ان کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہیں۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق دیپکا کی پہلی فلم کے ہیرو شاہ رخ خان نے ان کی شادی کے لیےنیک تمناؤ ں کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ وہ چاہتے ہیں دیپکا کی شادی بھی اسی طرح کامیابی سے ہمکنار ہو جیسے وہ اور ان کی اہلیہ گوری 27سالوں سے خوشگوار شادی شدہ زندگی گزار ر ہے ہیں۔کنگ خان نے مزید کہا کہ انوشکا شرما اور دیپکا پڈوکون نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز شاہ رخ خان کی فلموں سے کیا اسی لیے یہ دونوں اداکارائیں اُن کے لیے خاص ہیں اور وہ اپنے ساتھ کام کرنے والی تمام اداکارائوں کی شادی کا سُن کر بہت جذباتی ہوجاتے ہیں۔واضح رہے دیپکا اور رنویرکی شادی 14 نومبر کو جنوبی ہندوستانی رسموں کے مطابق ہوگی اور 15 نومبر کو ان کی شادی پنجابی رسم و رواج کے مطابق ہوگی جبکہ شادی کے دیگر تقریبات کا سلسلہ 4 دن تک جاری رہے گا۔میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے بادشاہ شاہ رخ اور ڈائریکٹر فرح خان ’جھیل کامو‘ میں دیپکا اور رنویر کی شادی کی تمام تقریبات کا حصہ ہو ں گے کیونکہ یہ دونوںہی اس جوڑے کے ساتھ گہری دوستی رکھتے ہیں۔اس کے علاوہ دیپ ویر کی ’پری ویڈنگ‘ یعنی شادی سے قبل ہونے والی رسومات کا جمعہ سے آغاز ہوچکا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہیں

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Views 34 | 24-03-2024
Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Views 23 | 26-03-2024
MQM Ki Warning... Badi Breaking

MQM Ki Warning... Badi Breaking

Views 22 | 28-03-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.