Top Rated Posts ....
Search

Priyanka Ki Shadi Mein Kin Logon Ko

Posted By: Ahmed on 07-11-2018 | 18:39:04Category: Political Videos, News


ممبئی(ویب ڈٰیسک) معروف بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونز کی عنقریب ہونے والی شادی میں بالی ووڈ کی شخصیات کو نہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پریانکا اور جونز یکم دسمبر کو بھارتی ریاست راجھستان کے شہر جودھ پور میں رشتہ ازدواج میں

منسلک ہو جائیں گے۔ شادی کی اس تقریب میں دونوں فنکاروں کی جانب سے 1500 سے 2000 مہمانوں کو مدعو کیا جانا تھا اور کہا جارہا تھا کہ شادی میں بالی ووڈ سپرسٹارز سلمان خان، کترینہ کیف، عالیہ بھٹ اور فرحان اختر سمیت متعدد اداکاربھی شرکت کریں گے لیکن اب انہیں نہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پریانکا بالی ووڈ سے وابستہ شخصیات کو شادی میں مدعو کرنا چاہتی تھیں لیکن اب صرف اپنے قریبی دوستوں اور عزیز و اقارب کی موجودگی میں شادی کرنا چاہتی ہیں اور فلم نگری سے جڑے لوگوں کو شادی کے بجائے شادی کے استقبالیے میں مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا کی نک جونز سے شادی سے قبل ہی رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی ہوجائے گی جو کہ 14 سے 15 نومبر تک اٹلی میں انجام پائے گی۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق زحالے سرحدی کا شمار پاکستانی شوبز و ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین ماڈلز میں ہوتا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کے پرستار ان کی دلکش تصاویر اور پیغامات تو دیکھتے رہتے ہیں لیکن پہلی بار انہوں نے اپنی بیماری کے بارے میں بتا کر سب کو افسردہ کر دیا ہے۔زحالے نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ہائپو تھائیرائیڈازم کے خلاف ایک مسلسل جنگ لڑرہی ہوں۔ مجھے گزشتہ چار سال سے یہ بیماری لاحق ہے۔ اس کی وجہ سے ڈپریشن، قوت مدافعت کی کمزوری، وزن میں اضافے اور تھکاوٹ جیسے مسائل کا سامنا رہتا ہے۔ ہر تین سے چار ماہ بعد مجھے اپنا مکمل چیک اپ کروانا پڑتا ہے۔ چیک اپ کروانے سے بیماری میں آنے والی شدت یا جسم میں ہونے والی تبدیلیوں کا پتہ چلتا ہے۔ اس قسم کے مسائل سے نمٹنے کے لئے آگاہی ضرور حاصل کریں۔‘‘

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 146 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.