Top Rated Posts ....
Search

Deepika Aur Ranveer Ki Shadi Ke Baad Ek Aur Actress

Posted By: Mangu on 17-11-2018 | 19:06:18Category: Political Videos, News


دپیکااوررنویرکے بعدایک اوراداکارجوڑاشادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے تیار،کون ہے یہ؟جانیے
ممبئی(ویب ڈیسک) رواں ہفتے دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کے بعد کم از کم ایک خفیہ پریم کہانی تو عام ہوئی جبکہ دوسری پریم کہانی یعنی پرینکا چوپڑہ اور انکے پردیسی بوائے فرینڈ نِک جونز کی کہانی غالباً دو دسمبر کو سب کے سامنے ہوگی۔ تو اب باقی ہے تیسری اور چھوتھی یعنی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اور ارجن کپور اور ملائکہ اروڑہ خان کی کہانی۔ اب یہ کب تک صیغۂ راز میں رہے گی یہ تو وقت ہی بتائے گا۔ پرینکا سے یاد آیا کہ حال ہی

میں جب فلم زیرو کے پروموشن کے دوران نامہ نگاروں نے شاہ رخ سے پرینکا کی شادی پر ردِ عمل جاننا چاہا تو شاہ رخ کا ہنستے ہوئے کہنا تھا کہ بھائی مجھ سے کیوں پوچھ رہے ہو میں تو بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ ہوں۔ دیوانے تو آپ تھے خان صاحب لیکن لگتا ہے ‘ڈان’ اپنی جنگلی بِلی کو بھول گیا ہے اور کیوں نہ ہو کیونکہ ڈان کی چوری پکڑنا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے۔اب بات کرتے ہیں فلم انڈسٹری میں انوشکا کے دس سال کواس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ انوشکا شرما تھیں جنھیں رواں سال بالی وڈ میں دس سال ہوگئے ہیں۔ انوشکا شرما نے اپنے فلمی سفر کا آغاز شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رب نے بنا دی جوڑی سے کیا تھا اور اب انھیں کے ساتھ فلم زیرو میں نظر آئیں گی۔ اداکارہ انوشکا شرما کا کریئر شاہ رخ خان جیسے بڑے سٹار کے ساتھ شروع ہوا لیکن اس سفر کو آگے بڑھانے اور کامیابی کی سیڑھیاں چڑنے میں انھیں کافی محنت کرنی پڑی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Big News Regarding PTI Chief

Big News Regarding PTI Chief

Views 24 | 04-05-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.