Top Rated Posts ....
Search

Sara Ali Khan Kis Bemaari Mein Mubtalaa?

Posted By: Abid on 23-11-2018 | 18:30:37Category: Political Videos, News


سارہ علی خان کس بیماری سے جنگ لڑرہی ہیں؟اداکارہ کے اعتراف نے ہلچل مچادی
ممبئی(ویب ڈیسک)اداکار سیف علی خان کی بیٹی اور بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے حال ہی میں اپنے بڑھے ہوئے وزن اور بیماری سے جنگ لڑنے کی کہانی میڈیا پر شیئر کی ہے۔فلم’کیدار ناتھ‘ سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ جو آج ٹی وی اسکرین پر خوبصورت اور فٹ نظر آتی ہیں مگر وہ چند سال قبل تک بہت موٹی تھیں اور ان کا وزن 96 کلوگرام تھا تاہم یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ سارہ علی خان پولیسٹک اووری ڈس آرڈر (پی سی او ڈی) بیماری میں مبتلا

ہیں۔اس بیماری میں عموماً خواتین مبتلا ہوتی ہیں اور بھارت میں تقریباً ہر 10 میں سے ایک خاتون اس بیماری میں مبتلا ہے۔ حال ہی میں بالی ووڈ پروڈیوسر کرن جوہر کے شو’کافی ود کرن‘ میں سارہ علی خان نے اپنی بیماری سے متعلق کھل کربات کی۔ انہوں نے کہا وہ اب بھی پی سی او ڈی میں مبتلا ہیں اور اسی بیماری کی وجہ سے ان کا وزن بے تحاشہ بڑھا ہوا تھا۔ دراصل یہ بیماری ایک ہارمونل مسئلہ ہے اس بیماری میں خواتین کا وزن بے تحاشہ بڑھ جاتاہے اور بہت مشکل سے کم ہوتاہے۔اس کے علاوہ اس بیماری میں مبتلا خواتین کی جلد اوربالوں کے ساتھ مسائل پیدا ہوجاتے ہیں جب کہ پی سی او ڈی میں مبتلا خواتین کو 40 سال کے بعد ذیابطیس ٹائپ 2 ہونے اور بانجھ پن کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔ پی سی او ڈی کا مستقل کوئی حل نہیں لیکن علاج سے اس بیماری پر کسی حد تک قابو پایاجاسکتا ہے اور ایک صحت مند زندگی گزاری جاسکتی ہے۔سارہ علی خان نے کہا جب میں کولمبیا میں تھی اور میرا وزن 96 کلوگرام تھا اس وقت مجھے احساس ہوا کہ میں اداکارہ بننا چاہتی ہوں لیکن اتنے وزن کے ساتھ یہ بہت مشکل تھا تاہم میں نے اپنی بے تحاشہ کھانے کی عادت پر قابو پایا اوراپنے وزن کو 96 سے 52 کلوگرام تک لانے کےلیے کڑی محنت کی۔ نا صرف جم جاکر اپنے وزن کو کم کیا بلکہ صحت بخش غذائیں بھی کھائیں۔واضح رہے کہ سارہ علی خان اپنی ڈیبیو فلم ’کیدار ناتھ‘ کے بعد رنویر سنگھ کے ہمراہ فلم ’سمبا‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں جلوہ گر ہوں گی لیکن بالی ووڈ میں انٹری سے قبل ہی سارہ علی خان کا شمار انڈسٹری کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہونے لگا ہے اور وہ ان تمام خواتین کے لیے مثال ہیں جو بڑھے ہوئے وزن کے باعث مشکل کا شکار ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 134 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 133 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.