Top Rated Posts ....
Search

Pakistan...Asia Mein....Tabdeeli Nahi Aayi

Posted By: Akbar on 27-11-2018 | 23:35:49Category: Political Videos, News


پاکستان جنوبی ایشیا میں اہم اتحادی، تعلقات میں تبدیلی نہیں آئی، پنٹاگون
اسلام آباد(نیو زڈیسک)امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امریکا کا اہم اتحادی ہے، عسکری تعلقات میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی، پرامن اور مستحکم افغانستان کیلئے پاکستان کا کردار کلیدی ہے۔وزیراعظم عمران خان کے سخت رد عمل پر امریکہ کا رویہ نرم پڑ گیا.امریکی محکمہ دفاع پنٹاگان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں پاکستان کے کردار کی اہمیت ایک مرتبہ پھر تسلیم کی گئی ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امریکہ کا اہم اتحادی ہے اور دونوں ملکوں کے باہمی عسکری تعلقات میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی۔افغانستان کے تناظر میں پنٹاگان نے پاکستان کی تعریف کی پالیسی برقرار رکھی ہے اور کہا ہے کہ خطے میں پاکستان اور امریکہ کے مفادات مشترکہ ہیں اور افغان تنازع کے حل کیلئے پاکستان کی اہمیت مسلم اور اسکا کردار کلیدی ہے۔واضح رہے گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اربوں ڈالرز دینے کے باوجود پاکستان نے امریکہ کیلئے کچھ نہیں کیا، انھوں نے الزام دھرتے ہوئے کہا تھ کہ اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں رہائش کے حوالے سے پاکستانی حکام مکمل آگاہ تھے۔ جس پر وزیراعظم عمران خان نے جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے واشگاف الفاظ میں امریکی صدر کو تاریخی حقائق یاد کروائے کہ پاکستان کو صرف 20 ارب ڈالر دے کر ٹرخا دیا گیا جبکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا 123 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا اور ایک لاکھ کے قریب انسانی جانوں کی قربانی دی۔وزیراعظم پاکستان کے ٹویٹ کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے بھی جوابی ٹویٹ کر دی اور ان میں ایک بار پھر الزامات کو دھرایا تاہم اب امریکہ کے محکمہ دفاع پنٹاگان کی جانب سے بیان سامنے آیا ہے جس میں پالیسی سطح پر صدر ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیانات کی نفی کر دی گئی ہے۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان کے سخت رد عمل پر امریکہ رویہ نرم پڑ گیا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.