Top Rated Posts ....
Search

Pakistani Stars PTI Hakoomat Se Mutmain

Posted By: Ahmed on 28-11-2018 | 23:42:25Category: Political Videos, News


عدنان صدیقی، حمیرا ارشد اور بابرا پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن
اسلام آباد(نیو زڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت کی سو دن کی کارکردگی کے حوالے سے مختلف شوبز شخصیات نے اپنی رائے دی۔ فنکار چونکہ معاشرے کا سب سے حساس طبقہ ہوتے ہیں اس لئے عوام کا درد یا سکھ سب سے پہلے محسوس کر تے ہیں، اسی لئے عمران خان حکومت کے پہلے 100 دن کی کارکردگی کے حوالے سے اداکاروں سے بھی رائے لی جو درج ذیل پیش ہیں۔عدنان صدیقی (اداکار)میں اس حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہوں جس کی ایک بڑی وجہ کراچی کے حالات ہیں۔ تاہم حکومت کے تمام اقدامات کو درست قرار نہیں دیا جاسکتا۔ خاص طور پر سرکاری گاڑیوں کی فروخت کا عمل انتہائی نامناسب تھا۔ تحریک انصاف اپنے دعوے تو پورے نہیں کر پائی البتہ اس نے مڈل کلاس کو مضبوط کرنے کی کوشش کی ہے اور جس ملک میں مڈل کلاس مضبوط ہوجائے وہاں ترقی کی رفتار تیز ہوجاتی ہے۔ مقبولیت کے لحاظ سے تحریک انصاف کا گراف نیچے آیا ہے کیونکہ ضمنی انتخابات میں یہ جیتی ہوئی نشستیں ہار گئے ہیں۔ جمہوریت کا مطلب ہی پانچ سال پورے کرنا ہیں اور امید ہے کہ یہ پیپلز پارٹی کی حمایت سے پانچ سال پورے کرلے گی۔عابد علی (اداکار)تحریک انصاف کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہے البتہ میرے خیال میں انہوں نے اپنی سمت کا تعین کرلیا ہے اور ماضی کے پینتیس سالہ کرپٹ نظام کو ٹھیک کرنے کے لیے درست سمت میں اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ تحریک انصاف اپنے وعدے و دعوے پورے تو نہیں کر پائی مگر جس طرح اس نے کرپشن کے خلاف کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے اس سے امید کی جاسکتی ہے کہ تحریک انصاف اپنے دعوے آنے والے وقت میں ضرور پورے کریگی۔ تحریک انصاف کی مقبولیت کے گراف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ یہ حکومت پانچ سال پورے کریگی کیونکہ اس حکومت کو پانچ سال پورے کرانا اپوزیشن کی مجبوری ہے۔ حکومت اور اپوزیشن دونوں چھوٹی پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کی بنیاد پر قائم ہیں۔حمیرا ارشد ( گلوکارہ)میں تحریک انصاف کی کارکردگی سے مطمئن ہوں ۔ سو دنوں میں تحریک انصاف اپنے دعوے پورے نہیں کرسکی مگر 70سالوں کا کچرا سو دنوں میں اٹھایا بھی نہیں جاسکتا تھا۔ البتہ یہ امید ضرور رکھی جاسکتی ہے کہ تحریک انصاف اپنے دعوے ضرور پورے کریگی۔ جن حالات میں تحریک انصاف کو حکومت ملی ہے ان حالات میں کسی بھی پارٹی کو حکومت ملتی تو اس کا حال تحریک انصاف سے بھی برا ہوتا۔ کرپشن، قبضہ مافیا، مہنگائی کے حوالے سے تحریک انصاف کی مقبولیت کا گراف نیچے گرا ہے۔ البتہ حکومت اپنے پانچ سال پورے کریگی۔ اگر اسے زبردستی ہٹایا گیا تو جمہوریت کا نقصان ہو گا۔بابرہ شریف(اداکارہ)میری نظر میں تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی تسلی بخش ہے۔ جس طرح کرپشن کے خلاف تحریک انصاف نے کام کیا ماضی میں کوئی جماعت نہیں کرسکی۔ سو دنوں میں تحریک انصاف اپنے دعوے و وعدے پورے نہیں کرسکی۔ تاہم امید ہے کہ یہ اپنے وعدے ضرور پورے کریگی۔ تحریک انصاف کام کرتی نظر آرہی ہے اس لیے اس کی کوششوں کو نظر انداز کرنا زیادتی کے مترادف ہو گا۔ ابتدائی سو دنوں کی بنیاد پر کارکردگی کا جائزہ نہیں لیا جاسکتا البتہ اگر انہی سو دنوں کی بات کی جائے تو تحریک انصاف کی مقبولیت کم ہوئی ہے۔ تحریک انصاف کا طرز حکمرانی بتاتا ہے کہ یہ حکومت اپنے پانچ سال پورے کر جائے گی۔ اس وقت اپوزیشن جماعتیں بھی حکومت گرانے میں دلچسپی نہیں رکھتیں

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.