Top Rated Posts ....
Search

Wazir E Azam House Mein Kya Drama Chal Raha Hai

Posted By: Abid on 02-12-2018 | 12:21:55Category: Political Videos, News


وزیر اعظم ہائوس میں کیا ڈٖرامہ چل رہا ہے یہ دولوگ ایک دوسرے کے بدترین مخالف ہیں ” صحافی محمد مالک نے حیران کردینے والا واقعہ بیان کردیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور اینکر محمد مالک نے وزیر اعظم ہائوس میں اختیارات کی کھینچا تانی کے حوالے سے حیران کن انکشاف کر دیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل 92نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مشیر وزیر اعظم برائے اسٹیبلشمنٹ ارباب شہزاد اور پرنسپل سیکرٹری وزیر اعظم اعظم خان کی آپس میں بالکل نہیں بنتی تحریک انصاف کی حکومت بننے سے پہلے جو عبوری حکومت تھی اس میںاورنگ زیب حق اسٹیبلشمنٹ سیکرٹری بن گئے تھے۔ جن کوارباب شہزاد کی جانب سے ایک تبادلے کے احکامات جاری کیے

گئے۔تاہم اعظم خان نے انھیں اس تبادلے سے روک دیاجس پر اسٹیبلشمنٹ سیکرٹری اورنگزیب حق نے جھنجھلا کر پوچھا کہ آخر میں کس کی بات مانوں۔ تاہم دونوں اہم شخصیات بضد رہیںکہ دونوں کی بات مانی جائے ۔ اور آخر میں نتیجہ یہ نکلا کہ خود اورنگ زیب حق کا تبادلہ کر دیا گیا ۔ جس کے بعد ایک جونئیر ترین آفیسر ڈاکٹر اعجاز منیر کو سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ بنا دیا گیا

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.