Top Rated Posts ....
Search

Hakoomat Kuch Jaanti Hi Nahi....Humein Pata Bhi Nahi

Posted By: Abid on 03-12-2018 | 12:13:08Category: Political Videos, News


’’عوام کا کچومر نکل گیا اور حکومت کچھ جانتی ہی نہیں‘‘ ہمیں پتہ بھی نہیں اور ڈالرکی قیمت بڑھ گئی!! ڈالر کی بڑھتی قیمت پر عمران خان بھی پریشان۔۔اہم فیصلہ کرلیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت پر حیران کن رد عمل سامنے آ گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ روپے کی گرتی ہوئی قدر کا میڈیا سے پتہ چلا پہلے بھی ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافہ ہوا تھا تو میڈیا سے ہی پتہ چلا تھا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک نے ہم سے پوچھے بغیر روپے کی قیمت میں کمی کی تاہم اب میکنزم بنا رہے ہیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان اپنے طور پر ڈالر کی

قیمت میں اضافہ نہ کر سکے۔ یاد رہے کہ گذشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 8 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر142 روپے کا ہوگیا ۔ذرائع کے مطابق انٹر بینک میںڈالر مہنگا ہونے سے روپے کی قدر گرنے کے باعث قرضوں میں 760 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ روپے کی قدر میں کمی آئی تو ڈالر سمیت تمام غیر ملکی کرنسیاں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ نومبر کے اختتام تک مہنگائی میں دوگنا اضافہ ہو گیا۔ایک ہی ہفتے میں ڈالر کی قیمت میں 5.06 روپے کا اضافہ ہوا۔ ہفتے کے اختتام پر سعودی ریال کی قیمت 37.06 روپے، یورو 158.17 روپے اور برطانوی پاؤنڈ 177.85 روپے کا ہو گیا۔جبکہ اسٹیٹ بینک کی مداخلت کے بعد گذشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر 139 روپے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔جب کہ دوسری طرف انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اتارچڑھاؤ جاری ہے۔انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 5 پیسے سستا ہو گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹر بینک میںڈالر 139.05 سے کم ہوکر 136 روپے کا ہو گیا۔کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 136 روپے تک آ گیا تھا۔ جبکہ پاکستان میں سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ہے۔کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1300 پوائنٹس کی شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے۔100 انڈیکس 39 ہزار 200 کی سطح سے نیچے آگیا.

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.