Top Rated Posts ....
Search

Bharat Mein Maqbool Pakistani Actors And Actresses

Posted By: Akbar on 03-12-2018 | 12:15:31Category: Political Videos, News


بھارت بھر میں مقبول پاکستانی ٹی وی اداکار
اسلام آباد(نیو زڈیسک)فنکاروں کی فلمی دنیا کی کوئی حد نہیں ہوتی، کوئی حدود نہیں ہوتی، یہ فنکار چاہیں تو پوری دنیا پر راج کرسکتے ہیں بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ اب ایسا ہوتا دکھائی دے رہا ہےتو غلط نہ ہوگا کیونکہ پاکستان کے چھوٹے اسکرین یعنی ٹی وی اداکار اب بھارت کے ’پرائم ٹائم سلاٹس‘ پر قابض نظر آرہے ہیں۔پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار جن کے بلاک بسٹر ڈرامے بھارت بھر میں نا صرف بے حد پسند کیے جارہے ہیں بلکہ یہ بھارتی چینلز پر ’پرائم ٹائم‘ میں نشر بھی کیے جاتے ہیں یعنی اس وقت نشر کیے جاتے ہیں جس وقت سب سے زیادہ ناظرین ٹی وی دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ ان میں شامل لندن میں پیدا ہونے والی پاکستان کی نامور اداکارہ و ماڈل صنم سعید پاکستان کے سب سے پہلے’ اسٹینڈ اپ کامیڈی‘ گروپ کا حصہ تھیں ،بعداز وہ وی جے رہیں اور پاکستانی میوزیکل شو کوک اسٹوڈیومیں ایک بیک اپ ماہر کے طور پر بھی جانی گئیں۔ان سب کے بعد صنم سعیدنے پاکستانی بلاک بسٹر ڈرامہ ’زندگی گلزار ہے‘ کیا،جس میں کشف مرتضی کے رول نےا ُنہیں بھارت کے ہر گھر کی پسندیدہ لڑکی بنا دیا۔ انہوں نے لالی ووڈ میں ڈیبیو 2016 میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم ’بچانا‘ سے کیا اور دوسری فلم مہرین جبار کی ’دوبارہ پھر سے‘ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔اس کے علاوہ صنم سعید کی اگلی فلم ’کیک‘ نے بین الاقوامی سطح پر کامیابی حاصل کی اور اس فلم کو آسکر ایوارڈ کے لیے نامزدبھی کیا گیا۔پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے میگا اسٹار، پروڈیوسر اور معروف ٹی وی گیم شو کے میزبان فہد مصطفی کو نہایت ’دلکش اداکار‘ کہا جاتا ہے۔ وہ چھوٹی اسکرین پر آئے تو چھا گئے ان کا ڈرامہ ’میں عبدالقادرہوں‘ اور ’کنکر‘ آج بھی بھارت بھر میں مقبول ہے۔ وہ بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوئے تو انہوں نے آتے ہی شائقین کے دل جیت لیے ان کی بلاک بسٹر ’ایکٹر ان لاء‘ جس میں وہ بھارتی اداکار’ اوم پوری‘کے ساتھ نظر آئےنا صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی پسند کی گئی۔اس کے بعد انہوں نے پاکستان کی سپر ہٹ فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ میںکام کیا اور ان کی یہ فلم بھی کسی بلاک بسٹر فلم سے کم نہیں تھی ۔سنگر، ماڈل اور اداکارہ عائشہ عمرکا شمار پاکستانی شوبزنس کی بہترین اداکارائوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے پہلی مرتبہ فلم ’کراچی سے لاہور‘ میں آئٹم سانگ ’ٹیوٹی فروٹی ہوں میں‘ میں شاندار رقص کر کے شائقین کو حیران کردیا۔ اس کے بعدعائشہ عمر نے فلم ’یلغار‘ کی جس میں انہوں نے ایک ایسی لڑکی کا کردار کیا جسے طالبان اغوا کرلیتے ہیں۔حال ہی میں انہوں نےایک ٹی وی موسیقی پروگرام ’پیپسی بیٹل آف دی بینڈ‘ میں میزبانی کے فرائض سے انجام دیے اور مشہور کامیڈی ڈرامہ ’بلبلے‘ میں بھی بھرپور اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔پاکستان کی ٹاپ کلاس ماڈل و اداکارہ مہوش حیات جنہوں نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو بے شمار سپر ہٹ ڈرامے دیے، جس میں سے ان کا ایک ڈرامہ ’دل لگی‘ بھارت بھر میں بے حد پسند کیا گیا اور اس کے بعد وہ بھارت کی بھی سپر اداکارہ کہلائی جانے لگی ہیں۔ بڑی اسکرین پروہ بلاک بسٹر فلم ’پنجاب نہیں جائونگی‘ میں نظر آئیں اور اس کے بعد انہوں نے دوسری سپر ہٹ فلم ’نا معلوم افراد‘ کی جو اب تک پاکستان کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہےاس کے علاوہ مہوش حیات نے پاکستانی میوزیکل شو کوک اسٹوڈیو میں بھی اپنی گلوکاری کے سر بکھیرے۔کچھ عرصہ قبل معروف ڈرامہ ’آسمانوں پے لکھا‘ میں آلیان کا کردار بخوبی بنھانے والے اداکار شہریار منور نے اپنے اس ڈرامے سے ہی تو شہرت حاصل کی ہی اس کے بعد انہوں نے ماہرہ خان کے ساتھ فلم ’7 دن محبت ان‘ کی اور مزید شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔شہریار منور آج کل اپنی نئی فلم ’پرے ہٹ لو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں نا صرف وہ اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے بلکہ اس فلم کے پروڈیوسر بھی وہی ہیں۔مایا علی جنہیں اب ’زارا‘ نے نام سے پہچانا جاتا ہے، انہوں نے سال 2013 میں سپر ہٹ ڈرامہ ’عون زارا‘ کیا جس کے بعد سے وہ لوگوں میں اسی نام سے مشہور ہوگئیں اور یہ صرف پاکستان نہیں بلکہ بھارت کی بھی بات کی جارہی ہے۔ اس کے بعد ان کے ایک اور ڈرامے ’من مائل‘ نے ٹی وی باکس آفس پر تمام ریکارڈز توڑ دیے۔بعد از انہوں نے علی ظفر کے ساتھ فلم ’ٹیفا ان ٹربل‘ میں دھوم مچائی اور یہ فلم سپر ہٹ رہی۔ مایا علی اپنی اگلی فلم ’پرے ہٹ لو‘ کی شوٹنگ میں آج کل مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ شہریار منور دکھائی دیں گے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 29 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 25 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.