Top Rated Posts ....
Search

Bharat Mein Laashon Ka....16

Posted By: Ahmed on 05-12-2018 | 13:05:57Category: Political Videos, News


بھارت میں لاشوں کا اسمگلر 16 کھوپڑیوں اور 34 ڈھانچوں کے ساتھ گرفتار
اسلام آباد(نیو زڈیسک) بھارت میں انسانی ہڈیوں کا ایک بہت بڑا اسمگلر گرفتار کیا گیا ہے جس کے قبضے سے 16 انسانی کھوپڑیاں اور درجنوں انسانوں کی ہڈیاں اور پنجر برآمد ہوئے ہیں۔بھارتی پولیس نے انسانی باقیات کے اسمگلر کو گرفتار کرنے کے بعد اس سے وابستہ گروپ کی تلاش شروع کردی ہے۔ مشتبہ شخص کو ریاست بِہار کے چھاپرا ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم سنجے پرساد نامی شخص کے سامان سے ایک درجن سے زائد انسانی کھوپڑیاں اور 34 مختلف انسانوں کے مکمل یا جزوی ڈھانچے دریافت ہوئے ہیں۔ملزم نے بتایا کہ وہ اسے بھوٹان لے کر جارہا تھا اور اس نے تمام باقیات اترپردیش کے علاقے بالیا سے حاصل کی تھیں تاہم دیگر ذرائع نے بتایا کہ وہ انہیں بھوٹان سے چین تک پہنچانا چاہتا تھا۔ پولیس کے مطابق پرساد کا تعلق ایک بڑے نیٹ ورک سے ہے جو ہمالیائی خطے میں موجود عاملوں، تانترک اور جادوگروں کو انسانی ہڈیاں سپلائی کرتا ہے۔پولیس افسر محمد تنویر نے بتایا کہ ابتدائی طور پر پرساد نے اعتراف کیا ہے کہ وہ انتہائی غریب علاقوں میں واقع مسلم اور عیسائی قبرستانوں سے ہڈیاں چراتا ہے جہاں لوگ کئی کئی سال تک قبروں پر نہیں آتے تاہم بھارت میں ایسا بھی ہوتا ہے کہ جب شمشان گھاٹ میں لاشوں کو جلانے والے عملے کو دیا جاتا ہے تو وہ لاش فروخت کردیتے ہیں اور اہلِ خانہ کو اگلے روز کسی اور جگہ سے حاصل کی ہوئی راکھ دے دی جاتی ہے۔دریں اثنا ملزم کے قبضے سے بھوٹانی اور نیپالی کرنسی، دو سم کارڈ اور دیگر اشیا بھی برآمد ہوئیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Views 35 | 24-03-2024
Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Views 23 | 26-03-2024
MQM Ki Warning... Badi Breaking

MQM Ki Warning... Badi Breaking

Views 22 | 28-03-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.