Top Rated Posts ....
Search

Ya Allah Reham Farmaa....Pakistan Par Ek Aur...

Posted By: Ahmed on 07-12-2018 | 12:33:22Category: Political Videos, News


یا اللہ رحم کر پاکستان پر ایک اور قیامت ٹوٹ پڑی کئی قیمتی جانیں چلی گئیں، پولیس اہلکار بھی شامل ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ، ہنگامی ہدایات جاری ہو گئیں
لاہور /ٹوبہ ٹیک سنگھ (آئی این پی ) لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں شدید دھندکے باعث مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق 16 زخمی ہو گئے، موٹر وے پولیس کے مطابق حد نگاہ 30 میٹر رہ گئی ، غیر ضروری سفر نہ کرنے کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے بیشتر علاقے دھند کی لپیٹ میں آ

گئے، لاہور، قصور، سرگودھا، فیصل آباد، پاکپتن، بہاولپور ڈویژن اور گردونواح میں شدید کہر کے باعث قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی، کئی مقامات پر حادثات پیش آئے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب موٹر وے ایم 4 پر 2 حادثات میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ اس سے پہلے قصور دیپال پور روڈ پر بس اور سکول وین میں ٹکر کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔موٹروے کالاشاہ کاکوانٹرچینج کے قریب حد نگاہ کم ہونے کے سبب متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 3 افراد زخمی ہوئے، موٹروے پولیس نے فوری ریسکیو کرتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث ٹھوکر سے کوٹ مومن تک حدنگاہ 20 سے 500 میٹر جبکہ فیصل آباد سے گوجرہ 20 سے 200 میٹر رہ گئی ہے، شہری صرف انتہائی ضرورت کے تحت سفر کریں اور گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا ضرور استعمال کریں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Views 35 | 24-03-2024
Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Views 23 | 26-03-2024
MQM Ki Warning... Badi Breaking

MQM Ki Warning... Badi Breaking

Views 22 | 28-03-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.