Top Rated Posts ....
Search

Pak Fauj Aur China Afwaaj Ek...

Posted By: Abid on 08-12-2018 | 14:24:37Category: Political Videos, News


پاک فوج اورچینی افواج ایک پلیٹ فارم پر آ گئیں ۔۔ دونوں مل کر کیا دھماکہ خیز کام کرنے جا رہے ہیں ؟ دشمن کی نیندیں حرام
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج اورچینی افواج ایک پلیٹ فارم پر آ گئیں ۔۔ دونوں مل کر کیا دھماکہ خیز کام کرنے جا رہے ہیں ؟ دشمن کی نیندیں حرام۔۔۔پاک چین مشترکہ فوجی مشقوں کیلئے چینی دستہ پاکستان پہنچ گیا، مشترکہ مشقوں کے دوران انسداد دہشتگردی کے خصوصی آپریشن کیے جائیں گے، پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں 3 ہفتے جاری رہیں گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق مشترکہ فوجی مشقوں کیلئے چین کی پیپلزلبریشن آرمی کا خصوصی فوجی دستہ پاکستان پہنچ گیا۔ چین کی پیپلزلبریشن آرمی کا دستہ فوجی مشقیں جنگجوششم 2018ء

میں حصہ لے گا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں 3ہفتے جاری رہیں گی۔بتایا گیا ہے کہ مشقوں کے دوران انسداد دہشتگردی کے خصوصی آپریشن کیے جائیں گے۔پاک چین مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد انسداد دہشتگردی کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے۔واضح رہے پاک فوج دنیا کی سب سے طاقتور اور مضبوط عزم وحوصلے کی مالک فوج ہے۔ پاک فوج نے پاکستان کے اندر اور سرحدی علاقوں میں دہشتگردوں کی کمر توڑ کر ثابت کردیا ہے کہ پاک فوج کا دنیا بھر میں کوئی ثانی نہیں ہے۔ پاک فوج کے دہشتگردی کے خلاف سابق جنرل راحیل شریف کی قیادت میں آپریشن ضرب عضب اور اب موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں آپریشن ردالفساد نے دہشتگردوں کا قلع قمع کردیا ہے۔ تاہم ملک دشمن قوتوں کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کروائے جاتے ہیں تاکہ پاکستان کو غیرمستحکم کاکیا جائے ۔
لیکن پاکستان کی سب سے ذہین انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی نے دشمن کی ہرچال ناکام بنانے اور دشمن ممالک کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کرنے خوب فریضہ سرانجام دیا ہے اور آئندہ بھی دشمنوں کیخلاف کمربستہ ہے۔پاک فورسز نے کراچی ، سندھ ، بلوچستان یا پھر دہشتگردی کا شکار خیبرپختونخواہ میں دہشتگردوں کو ناک وچنے چبوا کراپنا لوہا منوایا ہے۔ اسی وجہ سے آج دنیا بھر کی فورسز پاک فوج کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنا چاہتی ہیں۔امریکا کھربوں ڈالر خرچ کرکے اور دنیا کی بڑی فوج کے ساتھ تاحال افغانستان میں جنگ میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث اب امریکا بھی افغانستان سے نکلنے کیلئے پاکستان کی طرف دیکھ رہا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 25 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 22 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.