Top Rated Posts ....
Search

Hamara Yeh Kaam Kar Ke Jaana

Posted By: Ahmed on 27-01-2019 | 00:03:52Category: Political Videos, News


راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا ، کہ پاکستان افغان طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں صرف ایک سہولت کار تھا اور ہم نے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لاکر اپنا کام پورا کردیا ہے اور کہا کہ پاکستان ہمیشہ اہم رہا ہے اور رہے گا ،،
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور باجوہ نے کہا ہے کہ ، امریکہ جب افغانستان سے جائے ، تو جنگ ختم کرانے میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کر کے جائے ، انہوں نے کہا کہ ہم نے طالبان کو میز پر لاکر اپنا کام کر لیا ، کیونکہ پاکستان امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات میں ایک سہولت کار تھا ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ افغان طالبان دوحہ میں حالیہ امریکی قیادت میں مذاکرات سے پہلے پاکستان کو نہیں نکال رہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں سے ہونے والی پیش رفت سے تمام چیزوں کا تعین ہو گا ،یہ بات ابھی یقینی نہیں کہ طالبان افغان حکومت کو مذاکرات میں شامل کرتے ہیں یا نہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جب امریکی فورسز افغانستان سے جائیں تو وہاں کشمکش نہیں ہونی چاہیے ،امریکہ کو افغانستان سے بحثیت دوست افغانستان کی مدد کے وعدے کے ساتھ جاناچاہیے ۔انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کے پاس اس وقت دہشت گردوں کی پنا ہ گاہیں ختم کرنے کی صلاحیت نہیں ہے ، طالبان کے سیاسی دھار میں شامل ہونے پر کابل پاکستانی طالبان ، داعش جیسے گروپوں سے نمٹنے کے لیے بہتر پوزیشن میں ہے ، اگر افغان فورسز کا ان کے ملک میں زیادہ کنٹرول ہو تو ٹی ٹی پی کے لیے پناہ گاہیں رکھنا مشکل ہو گا ، میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے امریکہ کے افغانستان سے نکلنے کے بعد پاکستان میں دلچسپی کم ہو نے کے خدشے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اہم رہا ہے اور رہے گا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.