Top Rated Posts ....
Search

Raat Ki Dhamaka Khez Breaking News

Posted By: Abid on 30-01-2019 | 00:16:36Category: Political Videos, News


رات کی دھماکہ خیز بریکنگ نیوز: انتخابات کا وقت قریب ہے تیاری کرلو۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کو ایسی ہدایات جاری کر دیں کہ ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نےتحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری ارشد داد سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ارشد داد کو ہدایت کی ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل تحریک انصاف کوفعال اورمنظم بنایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم
عمران خان نے بلدیاتی انتخابات سے قبل تحریک انصاف کو بھرپور انداز میں متحرک ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔
اس مقصد کے لیے انہوں نے آج تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری ارشد داد سے ملاقات کی۔ارشد داد نے وزیر اعظم کو پارٹی امور سے متعلق بریفنگ دی جبکہ ملاقات میں پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری ارشد داد کو ہدایت کہ وہ بلدیاتی انتخابات سے قبل تحریک انصاف کو فعال اور منظم کریں۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی آئین سازی کاکام جلدمکمل کیاجاے۔بلدیاتی انتخابات سےقبل پارٹی کامضبوط تنظیمی ڈھانچہ تشکیل دیاجائے۔لک بھرمیں پارٹی کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کی جائیں۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کوایک ادارہ بنانےکی ہمیشہ سےخواہش رہی ہے۔تحریک انصاف کو ایک جدید جماعت کی شکل دیں گے۔وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف ہرشعبےمیں حکومت کی رہنمائی بھی کرےگی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 24 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 18 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.