Top Rated Posts ....
Search

Pakistan Mein Taraqqi Achaanak Ruk Gayi

Posted By: Ahmed on 03-02-2019 | 00:38:46Category: Political Videos, News


پاکستان میں ترقی اچانک رک گئی، مہنگائی کس حد تک بڑھنے والی ہے؟ معاشی ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان شماریات بیورو کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جنوری میں دسمبر کی نسبت مہنگائی ایک فیصد بڑھی جبکہ رواں مالی سال جولائی تا جنوری مہنگائی میں 6.21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان شماریات بیورو کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران مہنگائی 7.19 فیصد بڑھی۔ ایک سال میں گیس کی قیمت میں 85 فیصد اضافہ ہوا۔ ایک سال میں بسوں کے کرائے 50 فیصد بڑھے۔ اعدادوشمار کے مطابق ایک سال میں بخار کے شربت کی نرخ 31 فیصد بڑھے۔ ایک سال میں سی این جی 28 فیصد مہنگی ہوئی۔ ایک سال میں سگریٹ 20 فیصد مہنگے ہوئے۔ اس کے علاوہ ایک سال میں ڈیزل 19 فیصد جبکہ مٹی کا تیل 16 فیصد مہنگا ہوا۔ ایک سال میں گھریلو سلنڈر 15 فیصد مہنگا ہوا جبکہ چائے کی پتی 17 فیصد مہنگی ہوئی۔ دوسری جانب دوسال کے بعد کسی ایک ماہ میں سٹاک مارکیٹ میں بڑی تیزی دیکھنے میں آئی، جنوری میں انڈیکس 3 ہزار 733 پوائنٹس بڑھ گیا۔ بیرونی سرمایہ کاروں نے 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص خریدے۔ حکومتی اقدامات کام کر گئے، 24 ماہ کے بعد جنوری میں سٹاک مارکیٹ انڈیکس 10 فیصد بڑھ گیا جبکہ پورے سال میں 100 انڈیکس میں صرف ساڑے 8 فیصد اضافہ ہوا تھا۔رواں ماہ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں3 ہزار 733 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا.

انڈیکس میں اضافے کے سبب حصص کی مالیت 400 ارب روپے سے زائد بڑھ گئی، مقامی سرمایہ کاروں کی دیکھا دیکھی بیرونی سرمایہ کار بھی سٹاک مارکیٹ میں کود پڑے، یہی وجہ ہے کہ ایک سال کے بعد یہ پہلا مہینہ تھا جب سٹاک مارکیٹ میں بیرونی سرمایہ کاروں نے 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص خریدے۔ واضح رہے کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 35 پیسے کمی واقع ہوئی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 138 روپے 23 پیسے پر بند ہوا۔ چار روز کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 65 پیسے کم ہوا ہے۔ ڈالر سستا ہونے سے بیرونی قرضوں میں 60 ارب روپے کمی ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے سستا ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 138 روپے 30 پسے پر فروخت ہوا۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق سعودی عرب پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی امداد دے چکا ہے اور ادھار تیل بھی دینا شروع کر دیا ہے، اس کے علاوہ سعودی عرب پاکستان میں 14 ارب ڈالر کی سرمایا کاری بھی کر رہا ہے، دوست ملک کے اقدامات کے باعث روپے کو سہارا مل رہا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 29 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 25 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.