Top Rated Posts ....
Search

Wazir E Azam Pakistan Ka Dost Hai

Posted By: Abid on 04-02-2019 | 23:57:17Category: Political Videos, News


وزیراعظم پاکستان کا دوست ہے تو کیا ہوا ۔۔۔۔عمران خان کے جگری یار انیل مسرت کے حوالے سے دنگ کر ڈالنے والی خبر آ گئی
لندن ( ویب ڈیسک) فائیو ملین ہائوسنگ پروجیکٹ پر وزیراعظم عمران خان کے ایڈوائزر انیل مسرت کی ایک ترقیاتی اور تعمیراتی کمپنی پر طالب علموں کیلئے غیر محفوظ رہائش گاہ تعمیر کرنے پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔کاسٹ ڈیزائن لمیٹڈ اور یوکے ریئل سٹیٹ لمیٹڈ انیل مسرت کی زیر ملکیتی ہے اور وہ

ایم سی آر گروپ کے ڈیولپرز کا حصہ ہیں ۔ کمپنی نے گرافٹن سٹریٹ ، آرڈوک ، مانچسٹر میں ترقیاتی کام کے سلسلے میں مانچسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی کا اعتراف کر لیا تھا۔اس کیس کی سماعت تقریباً آٹھ سال قبل ہوئی تھی۔ انیل مسرت ایم سی آر گروپ کے سی ای او تھے۔ دونوں بلڈرز کاسٹ ڈیزائن لمیٹڈ اور یو کے ریئل سٹیٹ لمیٹڈ پر جرمانہ اس وقت کیا گیا جب یہ پتہ چلا کہ انہوں نے پرائیویٹ سٹوڈنٹس کی رہائش کیلئے ہال کی تعمیر میں سیفٹی شارٹ کٹ اختیار کیا ۔ بلڈرز کو حکم دیا گیا ہے کہ 14000 پونڈز سے زائد جرمانہ اور عدالتی کارروائی کے اخراجات ادا کریں۔ عدالت کو سماعت پر بتایا گیا تھا کہ 55 فلیٹ کی تعمیر فائر سیفٹی کے معیارات پورے کرنے میں ناکام رہی ہے۔ مجسٹریٹ کو بتایا گیا کہ بلڈنگ ایک ’’ موت کا جال ‘‘(ڈیتھ ٹریپ) ہے کیونکہ بلڈرز نے خودکار فائر سیفٹی ڈورز یا پھر آگ کے شعلوں کو پھیلنے سے روکنے کیلئے فائر بیریئرز نصب نہیں کئے۔ عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ کھڑکیاں جو کہ ہوا کی گزرگاہ ہونی چاہئے تھیں ان کے کھلنے میں مچان رکاوٹ تھے اور آگ سے بچ نکلنے کا راستہ ایک بلڈنگ سائٹ کی جانب کھلتا تھا۔ فائر فائٹرز کا کہنا تھا کہ آگ لگ جانے کی صورت میں انہیں عمارت میں داخل ہونے میں مشکلات درپیش ہوتیں۔ کاسٹ ڈیزائن کو 4500پونڈز جرمانہ اور اخراجات کی مد میں 2605پونڈز کی ادائیگی جبکہ یوکے رئیل سٹیٹ کو 4750 پونڈز جرمانہ اور 2624پونڈز قانونی کارروائی کے اخراجات کی مد میں ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔(ش س م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
breaking news.... PPP Big Victory

breaking news.... PPP Big Victory

Views 28 | 15-03-2024
Govt Important Meeting with IMF

Govt Important Meeting with IMF

Views 17 | 19-03-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.