Top Rated Posts ....
Search

Kya Yeh Laddo Bhi Bhaari Parne Waale Hain?

Posted By: Abid on 07-02-2019 | 00:07:59Category: Political Videos, News


کیا یہ لڈو بھی بھاری پڑنے والے ہیں ۔۔۔؟ علیم خان کی گرفتاری پر مخالفین کا جشن ، آپ کی اس حوالے سے کیا رائے ہے ؟ اپنا جواب کمنٹس میں دیجیے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی سیاسی چال یا کچھ اور۔۔۔؟ عبد العلیم خان کی گرفتاری کے بعد جہاں حکومتی جماعت میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے وہی اپوزیشن جماعتوں میں خوش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے عبد العلیم خان کی گرفتاری پر جشن کا سماں ہے،

پارٹی رہنماء ایک دوسرے کو علیم خان کی گرفتاری پر مبارکباد د رہے ہیں وہی ن لیگی کارکنوں کی جانب سے ایک دوسرے میں مٹھائیاں تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ لیگی رہنماء و کارکن علیم خان کی گرفتاری پر کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں ۔ یہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کل تک اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا کیونکہ اپوزیشن جماعتوں کا یہ خیال اور بیانیہ تھا کہ عمران خان انتقامی سیاست کر رہے ہیں جبکہ محتسب ادارے کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔ لیگی رہنماؤں اور پیپلز پارٹی کے خلاف کاررائیوں کو اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے نیب عمران خان کا گٹھ جوڑ بھی قرار دیا جا چکا ہے لیکن علیم خان کے گرفتار ہوتے ہی یہ تاثر زائل ہونا شروع ہو گیاہے۔خیال رہے کہ پنجاب کے سینئر صوبائی وزیر نے گرفتاری کے بعد اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجا ب سردار عثمان احمد خان بزدار کو بھجوا دیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ عبد العلیم خان کا کہنا ہے جب تک وہ نیب تحقیقات سے کلیئر نہیں ہوجاتے کسی قسم کا سرکاری عہدہ اپنے پاس نہیں رکھیں گے تاکہ یہ تاثر نہ جا سکے کہ سرکاری عہدے کی وجہ سے وہ نیب پر اثر اندازہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ عبدا لعلیم خان آخری مرتبہ 10 اگست 2018 کو نیب کے روبرو پیش ہوئے تھے ، عبد العلیم خان نے پچھلے 6 ماہ میں 4 مرتبہ نیب میں حاضری دی اور چوتھی پیشی پر نیب کورٹ نے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا جس کے بعد انہیں نیب کورٹ سے ہی فوراً حراست میں لے لیا گیا ہے اور انہیں نیب جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 23 | 24-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.