Top Rated Posts ....
Search

Saudi Wali Ke Daura Pakistan Ki Tayaariyaan

Posted By: Akbar on 13-02-2019 | 00:23:11Category: Political Videos, News


سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تیاریاں عروج پر۔۔۔ تاریخی استقبال کیسے کیا جائے گا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے تاریخی استقبال کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، ولی عہد کو پاک فضائیہ کا شیر دل اسکواڈ رن سلامی دے گا۔ تفصیلات کے مطابق شاہی مہمان کی آمد پر خصوصی استقبال کی تفصیلات نجی ٹی وی نیوز چینل نے حاصل کر لیں،
شاہی مہمان کو پاک فضائیہ کا شیر دل اسکواڈرن سلامی دے گا۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ سلامی کے لیے جے ایف 17 تھنڈر طیارے فلائی پاسٹ پیش کریں گے۔ شاہی دورے کے لیے 300 پراڈو گاڑیوں کا انتظام بھی مکمل ہو گیا ہے، ولی عہد کے استعمال کے لیے گاڑیاں سعودی عرب سے لائی جائیں گی۔ ذرایع نے بتایا کہ سعودی آرمی، اسلامی فوجی اتحاد کے 235 اراکین پر مشتمل دستہ پاکستان پہنچ گیا ہے، سعودی ولی عہد کے ساتھ 130 شاہی گارڈز بھی ساتھ ہوں گے۔ ولی عہد کو وزیرِ اعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا، وزیرِ اعظم عمران خان اور ولی عہد کے درمیان وَن آن وَن ملاقات ہوگی،ملاقات کیمپ آفس وزیرِ اعظم ہاؤس میں ہوگی۔ دورہ ولی عہد کے دوران 15 سے 20 ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے، منصوبوں میں آئل ریفائنری، کے پی، پنجاب سیاحت کے ہوٹلز کی تعمیر، توانائی پراجیکٹس شامل ہیں، حویلی بہادر شاہ ، بھکی پاور پلانٹ میں سعودی سرمایہ کا ری کا امکان ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے، صدرِ مملکت عارف علوی ولی عہد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے، ایوان صدر میں کلچرل پرفارمنس بھی پیش کی جائے گی۔ دوسری طرف سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے بھی انتظامات جاری ہیں، وزیرِ اعظم ہاؤس میں سعودی سیکورٹی حکام نے ضروری اقدامات شروع کر دیے، ولی عہد کے قیام کا مکمل انتظام وزیرِ اعظم ہاؤس میں کیا جا رہا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 24 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 18 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.