Top Rated Posts ....
Search

Topon Ki Salaami Ka Daur Guzar Gaya

Posted By: Abid on 13-02-2019 | 23:08:31Category: Political Videos, News


توپوں کی سلامی کا دور گزر گیا ۔۔۔۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو کس طرح ائیر پورٹ پر اترتے ہی سلامی دی جائے گی ؟ خبر آتے ہی پوری دنیا میں دھوم مچ گئی
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈٰیسک ) وزیراعظم خود سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے استقبال کیلئے ائیرپورٹ تشریف لے جائیں گے اور سعودی ولی عہد کو اپنی گاڑی میں ڈرائیو کرکے کیمپ آفس تک لے جائیں گے ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں سے سلامی بھی دی جائے گی
تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا پہلی مرتبہ پاکستان آمد پر تاریخی استقبال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیراعظم خود سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے استقبال کیلئے ائیرپورٹ تشریف لے جائیں گے اور سعودی ولی عہد کو اپنی گاڑی میں ڈرائیو کرکے کیمپ آفس تک لے جائیں گے ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں سے سلامی بھی دی جائے گی ، انہیں گارڈ آف آنر بھی دیا جائے گا ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان وزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات بھی کریں گے ، دوسری جانب سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد سے قبل پاک فوج نے وزیراعظم کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ، جبکہ سعودی ولی عہد کی آمد کے باعث فوج نے وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں موجود 8 عمارتوں کا مکمل کنٹرول بھی اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے ، پاکستان میں سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان کے دورہ پاکستان سے 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری پاکستان آئیگی اور منگل کو پاکستان میں سعودی سفارتخانے نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلیمان کے دورہ پاکستان سے متعلق جاری بیان میں کہا کہ سعودی ولی عہد دو روزہ دورے پر 16فروری کو پاکستان پہنچیں گے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان وزیراعظم ہائوس میں قیام کریں گے اور اس دوران اعلیٰ سطح کے وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے ، سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان کے دورہ پاکستان سے 20 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری پاکستان آئے گی ، جس حوالے سے کئی معاہدوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے ، سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان اپنا دو روزہ دورہ 17 فروری کو مکمل کرکے پاکستان سے ملائیشیاء کے دورے پر روانہ ہو جائیں گے ، سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان کے دورہ سے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تیاریوں کے سلسلے میں ولی عہد کی سیکیورٹی کیلئے 123 شاہی محافظ پاکستان پہنچ گئے ہیں جو اسلام آباد کے 8 ہوٹلز کی نگرانی بھی کریں گے ۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 16 سے 17 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے اور وزیراعظم ہاؤس میں قیام کریں گے،وزیراعظم ہاؤس میںسعودی شہزادے کیلئے جم تیار کرلیا گیا ، ولی عہد کے ساتھ سعودی شہزادے اور شاہی خاندان کے اہم اراکین بھی ہوں گے ، دورے کے دوران 300 سے زائد گاڑیاں شاہی خاندان کے زیر استعمال رہیں گی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 25 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 22 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.