Top Rated Posts ....
Search

Kangna Ranaut Ne Aisa Bayan De Diya Bharat Mein Hal Chal Mach Gayi

Posted By: Abid on 15-02-2019 | 00:22:51Category: Political Videos, News


کنگنا رناوٹ نے اچانک ایسا بیان دے دیا کہ پوری بھارت میں ہلچل مچ گئی
ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بولی ووڈ ’کوئین‘ کنگنا رناوٹ جن کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی تاریخی ڈرامہ فلم ’منی کارنیکا‘ دنیا بھر سے 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب گئی ہے کنگنا رناٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جلد ہی اپنی زندگی پر فلم بنانے کا کام شروع کردیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق بولی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کی کہانی لکھنے پر جلد ہی کام شروع کردیا جائے گا ، فلم ’منی کارنیکا‘ کی شوٹنگ کے دوران ہی لکھاری کاویا وجندرا نے انہیں اپنی زندگی پر فلم بنانے کا مشورہ دیا تھا ، پہلیے تو وہ کاویا وجندرا کے مشورے سے ڈر گئی تھیں ، تاہم بعد میں وہ ان کی تجویز پر مان گئیں اور اداکارہ نے تصدیق کی کہ وہ خود ہی اپنی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کی ہدایات دیں گی اور انہوں نے فلم کی کے کچھ ارکان کو بھی منتخب کرلیا ہے ، ان کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں ان کی زندگی کے ہر اتار چڑھاؤ کو دیکھا جائے گا ، اداکارہ نے فلم بننے سے قبل ہی اسے اپنے دل کے بہت قریب قرار دیا اور واضح کیا کہ فلم میں کسی شخصیت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صرف اپنی تعریف نہیں کریں گی ، فلم میں ان کا کردار وہ خود ہی ادا کریں گی یا کوئی اداکارہ ان کے روپ میں پردے پر دکھائی دیں گی ’منی کارنیکا‘ کی طرح جہاں وہ خود ہی اس فلم کی ہدایات دیں گی ، وہیں وہ خود ہی اپنا کردار بھی ادا کریں گی۔
تاہم رواں برس کے اکتوبر یا نومبر تک فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا اور کچھ ہفتوں بعد فلم کی دیگر کاسٹ کی بھی تصدیق کی جائے گی ، فلم میں نہ صرف کنگنا رناوٹ کی پیشہ ورانہ زندگی کو دکھائے جانے کا امکان ہے ، ساتھ ہی ان کی حقیقی زندگی میں آنے والے مسائل کو بھی دکھایا جائے گا ، فلم میں ان کے رومانوی اسکینڈلز کو بھی دکھایا جائے گا ، تاہم اس حوالےسے اداکارہ یا دیگر ذرائع نے اس حوالے سے ابھی تک کوئی بھی تصدیق نہیں کی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.