Top Rated Posts ....
Search

Saudi Arabia Pakistan Se Kitni Fauj Maang Raha Hai?

Posted By: Akram on 17-02-2019 | 14:58:46Category: Political Videos, News


سعودی عرب پاکستان سے کتنی فوج مانگ رہا ہے؟ سعودی ولی عہد کے پاکستان پہنچتے ہی عمران خان کے قریبی سمجھے جانے والے صحافی ہارون الرشید کا تہلکہ خیز انکشاف
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینئر صحافی ہارون الرشید نے کہاہے کہ سعودی عرب پاکستان سے ایک لاکھ فوج چاہتاہے جود ے دینی چاہئے اورفوج کو سرحدوں کے اندر رہنا چاہئے ، اگر ایران بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بناسکتاہے تو ہم کیوں تعلقات بہتر نہیں بنا سکتے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشیدنے کہاکہ سعودی عرب پاکستان سے ایک لاکھ فوج چاہتاہے جود ے دینی چاہئے اورفوج کو سرحدوں کے اندر رہنا چاہئے ، اگر ایران بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بناسکتاہے تو ہم کیوں تعلقات بہتر نہیں بنا سکتے ، سعودی عرب دو لاکھ ایکٹر زمین چاہتا تودس لاکھ ایکٹر زمین دے دینی چاہئے تاکہ اس زمین کوزرعی مقاصد کیلئے بروئے کار لایا جائے ۔ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ مشیر وں کا انتخاب بہت اہم ہوتا ہے اور دربار کا ماحول بہت اہم ہوتاہے ، اپوزیشن کوبلانا چاہئے لیکن یہ عمران خان کچھ اورہیں اور پہلے عمران خان کچھ اور تھے ۔انہوں نے کہا کہ اب بھی اپوزیشن کو بلایاجا سکتاہے کیونکہ وزیراعظم عمران خان یوٹرن ڈاکٹرائن کے موجد ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھٹو عمران خان سے سوگنا زیادہ ذہین تھے لیکن ان میں توازن نہیں تھا ، عمران خان سیاست کو کرکٹ کا میچ سمجھ رہے ہیں، سیاست کرکٹ کا میچ نہیں ہے جو بدلا لینا چاہتاہے ، وہ صرف بدلا ہی لے گا اور کچھ نہیں کرے گا ۔ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کے پہلے دوروزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ، وزیر اعظم عمران خان ،آرمی چیف

اور وفاقی کابینہ نے نور خان ائیر بیس پر سعودی ولی عہد کافقید المثال استقبال کیا ،کراﺅن پرنس محمد بن سلمان کو 21توپوں کی سلامی دی گئی ، معزز مہمان کووزیر اعظم ہاﺅس پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا جائیگا۔سعودی ولی عہد کے شاہی طیار ے کاپاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی شایان شان استقبال کیاگیا، پاک فوج کے جے ایف تھنڈر 17اور ایف 16طیاروں نے حصار میں لے لیا اور نور خا ن ائیر بیس پر لینڈنگ تک معزز مہمان کے طیارے پر حفاظتی چھاﺅں کئے رکھی۔سعودی ولی عہد کی آمد سے قبل سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچے ہیں، ان کا استقبال وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کیا،سعودی وزیر خارجہ سے قبل شاہی ڈاکٹرز، سکیورٹی اور دیگر عملے پر مشتمل 221 افراد پہلے ہی پاکستان پہنچ چکے ہیں، اس سلسلے میں سعودی عرب سے اب تک 7 جہاز نورخان ائیربیس پر لینڈ کرچکے جب کہ ان میں 2 واپس روانہ بھی ہوگئے ہیں۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو 3 لئیرز باکس سکیورٹی فراہم کی جائے گی، راولپنڈی نور خان ائیربیس سے وزیراعظم ہاوس تک باکس سکیورٹی مشترکہ طور پر کمانڈ پاک فوج اور شاہی گارڈز کے سپرد ہوگی، فضائی نگرانی کے ساتھ ساتھ بلند عمارتوں پر اہلکار

تعینات ہوں گے۔جڑواں شہروں کی اہم شاہراہوں پر شاہی مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے بڑے بڑے بل بورڈز نصب کردئیے گے ہیں جبکہ وی وی آئی پی روٹ پر پاکستانی اور سعودی پرچم بھی لگادئیے گئے ہیں۔ وزیراعظم ہاوس میں وزیراعظم عمران خان اورسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی باضابطہ ملاقات ہوگی اور شام میں دونوں ممالک کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔سعودی ولی عہد کو وزیراعظم ہاوس میں ہی عمران خان عشائیہ دیں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقات وزیر اعظم ہاوس میں ہی ہوگی جب کہ صدر عارف علوی 18 فروری کو سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ ایوان صدر کے ظہرانے میں سعودی ولی عہد کا 100 رکنی وفد شریک ہوگا، ظہرانے میں وزراءاور اہم شخصیات کو بھی دعوت دی گئی ہے ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.