Top Rated Posts ....
Search

Jennifer Lopez 10 Din Tak Kis Khaas Cheez Se Door

Posted By: Ahmed on 18-02-2019 | 00:02:35Category: Political Videos, News


10 دن تک کس خاص چیز سے دور رہنے پر جنیفر لوپز پر کیا سنگین اثرات مرتب ہو گئے کہ بوائے فرنڈ بھی پہچان نہ سکا
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف امریکی گلوکارہ جنیفر لوپز نے ایک ٹی وی شو کے دوران بتایا نے گزشتہ ماہ کے آخر میں 10 دن تک چینی اور کاربوہائیڈریٹس کو اپنی خوراک سے نکالنے کے چیلنج کو قبول کیا تھا ، اور اب انہوں نے 10 روز کے دوران درپیش آنے والی مشکلات کا احوال بیان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 49 سالہ گلوکارہ نے ایک ٹی وی شو کے دوران بتایا کہ 10 روز تک چینی کو خود سے دور رکھنا ان کے لیے بہت مشکل ثابت ہوا ‘ ایسا کرنے پر صرف سر درد کا ہی سامنا نہیں ہوتا بلکہ آپ کو ایک نئی حقیقت کا سامنا بھی ہوتا ہے، جیسے آپ خود کو پہلے جیسا محسوس نہیں کرتے، آپ کو احساس ہوتا ہے کہ آپ چینی کی لت کے شکار ہیں’۔ جنیفر لوپز نے بتایا کہ وہ ہر وقت چینی کے بارے میں سوچتی رہتی تھیں ‘ہر وقت میں سوچتی تھی وہ وقت کب آئے گا جب میں دوبارہ چینی کھاسکوں گی، آغاز میں یہ چیلنج بہت مشکل تھا، پہلے تو میں نے سوچا یہ تو صرف 10 دن کی بات ہے وہ تو ایسے ہی گزر جائیں گے مگر پہلے دن سے ہی مشکل محسوس ہونے لگی، پھر درمیان کا وقت بھی کچھ مشکل تھا اور آخر میں سب کچھ ٹھیک ہوگیا ، اس چیلنج کے اختتام کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ وہ یہ محسوس کرکے حیران رہ گئیں کہ اب انہیں چینی کھانے کی خواہش پہلے جیسی نہیں رہی اور اچھا محسوس کرنے لگی ہیں ‘ اس سے ورم کسی حد تک کم ہوجاتی ہے، آپ کو اچانک جسم کو سوجا ہوا لگتا ہے اور اچھا احساس ہوتا ہے، آپ اس احساس کے بھی عادی ہوجاتے ہیں’۔گلوکارہ کے شوہر بھی اس چیلنج میں ان کے شریک تھے۔ چینی سے ہٹ کر بھی خوراک کی شکل میں شکر یا مٹھاس جسم کا حصہ بنتی ہے تو یہاں بات صرف چینی کی ہورہی ہے.
اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو فوری طور یر کچھ جسمانی تبدیلیوں کا امکان ہوتا ہے جو کہ فائدہ مند ہوتی ہیں ، ایک امریکی ماہر طب تمارا ڈیوکر فریومین نے بتایا کہ جب کوئی شخص چینی کا استعمال ترک کرتا ہے یعنی کسی بھی شکل میں اسے جسم کا حصہ نہیں بناتا تو گھنٹوں کے اندر ہی جسم میں تبدیلیاں آتی ہیں ، خیال رہے کہ چینی سے ہٹ کر بھی خوراک کی شکل میں شکر یا مٹھاس جسم کا حصہ بنتی ہے تو یہاں بات صرف چینی کی ہورہی ہے ، چینی نہ کھانے سے چند گھنٹوں کے اندر ہی ہارمونز کی سطح میں تبدیلیاں آتی ہیں اور انسولین کی سطح کم ہونے لگتی ہے ، جیسا آپ کو علم ہوگا کہ انسولین جسم کے اندر مٹھاس کو کنٹرول کرنے اور اضافی گلوکوز کو ذخیرہ کرنے کا کام کرنے والا ہارمون ہے ، اگر جسم میں انسولین کی بہت زیادہ مقدار گردش کررہی ہو تو جسمانی وزن میں کمی اور چربی گھلنے کا امکان بہت کم ہوتا ہے ، ماہر طب کے مطابق جب آپ چینی کا استعمال ترک یا بہت کم کردیتے ہیں تو جسم کے لیے ذخیرہ شدہ چربی تک رسائی اور توانائی کے لیے اسے گھلانا بہت آسان ہوجاتا ہے۔چینی کا استعمال ترک کرنے کے چند دنوں یا ہفتوں بعد جسم میں لپڈ (شحم چربی) کی سطح بھی گرنے لگتی ہے جو کہ اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ یہ خون میں پائے جانے والی چربی کی ایک قسم ٹرائی گلیسیرائیڈز کی مقدار میں کمی لاتا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.