Top Rated Posts ....
Search

Al Widaa Muhammad Bin Salman Al Widaa

Posted By: Abid on 18-02-2019 | 14:30:37Category: Political Videos, News


الوداع محمد بن سلمان الوداع: سعودی ولی عہد نے اچانک پاکستان سے روانگی کا فیصلہ کر لیا۔۔۔۔ پوری قوم حیران رہ گئی
اسلام آبا د( مانیٹرنگ ڈیسک) دورہ پاکستان پر آئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اپنا دورہ ختم کر کے وطن واپس ہورہے ہیں، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کے ساتھ تاریخی معاہدے کیے، محمد بن سلمان پاکستان سے دورہ بھارت پر روانہ ہورہے ہیں جہاں پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے


بھی تبادلہ خیال کیا جائےگا۔تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اپنا دورہ ختم کر کے سعودی عرب واپس روانہ ہوگئے ہیں، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نور خان ائیر بیس سے وطن واپس روانہ ہوئے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو عسکری و سیاسسی قیادت نے روانہ کیا ۔خیال رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے آخری خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان معیشت کے اعتبار سے دوسرا بڑا ملک ہوگا،پاکستان آیندہ سالوں میں بڑی معیشت بنے گا، پاکستان آیندہ سالوں میں بڑی معیشت بنے گا،پاکستان آئندہ سالوں میں بڑی معیشت بنے گا،سعودی عرب کے ساتھ متعدد ایم او یوزپردستخط کیے گئے ہیں،پاکستان جیو اسٹریٹیجک اعتبار سے اہم ملک ہے،پاکستان معیشت کے اعتبار سے دوسرا بڑا ملک ہوگا،پاکستان آیندہ سالوں میں بڑی معیشت بنے گا۔خیال رہے کہ محمد بن سلمان کل دورہ پاکستان پر پاکستان پہنچے ،کل پہنچتے ہی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس میں عشائیہ دیا گیا، عشائیے سے وزیر اعظم عمران خان نے بھی خطاب کیا مگر سعودی ولی عہد کے خطاب نے پوری قوم کے دل جیت لیے ۔ سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرے گا،

اگلے20 سال میں پاکستان میں سیاحت کا شعبہ فروغ پائےگا، آنیوالے وقت میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید پروان چڑھیں گے، پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ،ہمارے لیے پاکستان بہت زیادہ اہم ملک ہے، پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی، یقین ہےوزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان بہت آگےبڑھےگا، پاکستان ہمارا دوست اور بھائی ہے۔ تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پیٹروکیمیکل اور معدنیات کےشعبےمیں مفاہمت بہت زیادہ اہم ہے،سعودی عرب کی امداد پر اس کے شکرگزار ہیں، سعودی عرب ہمیشہ سے ہمارا دوست اوربھائی رہاہے، سعودی ولی عہد اوران کے وفد کا پاکستان میں خیرمقدم کرتےہیں، پاکستانیوں کے لیے آج ایک عظیم دن ہے، سعودی ولی عہداوران کے وفد کا پاکستان میں خیرمقدم کرتےہیں، سعودی قیادت اور عوام ہمیشہ سےہمارے دلوں میں رہتےہیں،پاکستانیوں کے لیے آج ایک عظیم دن ہے،پاکستانیوں کے لیے آج ایک عظیم دن ہے، سعودی عرب ہرضرورت اورمشکل میں ہمارےساتھ رہاہے ۔ پاکستان میں سیاحت کے بہت مواقع ہیں، وزیراعظم عمران خانپاکستان اورسعودی اپنے تعلقات کو بلندیوں پر لے جارہےہیں،سعودی عرب ہرضرورت اورمشکل میں ہمارےساتھ رہاہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جو لوگ سعودی عرب کے کام کر رہے ہین انکے ضروریات کا بھی خیال رکھا جانا چاہیئے کیونکہ وہ میرے دل کے بہت قریب ہیں۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم ہاؤ س میں دیے گئے عشائیے میں دونوں ملکوں کے وفود شریک تھے ، وزیراعظم عمران خان کاسعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کےاعزاز میں عشائیہ دیا گیا ، عشائیے میں متبادل توانائی مصنوعات کی ترقی کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ، ریفائنری پیٹروکیمیکل پلانٹ کے قیام کیلیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے،دونوں ممالک کے درمیان معدنی وسائل کے شعبےمیں ایم او یو پردستخط کیے گئے ، پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان بجلی کی پیداوارکےشعبےمیں تعاون کا معاہدہ بھی کیا گیا ، دونوں ملکوں میں نوجوانوں کے اموراورکھیلوں کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ بھی کیا گیا ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.