Top Rated Posts ....
Search

Imran Khan Ka Naya Pakistan Ban Chuka

Posted By: Akram on 21-02-2019 | 00:09:21Category: Political Videos, News


بریکنگ نیوز : عمران خان کا نیا پاکستان بن چکا ، جلد دنیا میں کیا ہونیوالا ہے ؟ سی این این ، فنانشل ٹائمز ، ہاپکنز یونیورسٹی ، سعودی گزٹ اور خلیج ٹائمز نے شاندار پیشگوئیاں کر ڈالیں
لندن (ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان اور اس موقع پر پاک سعودی اربوں ڈالر کے باہمی معاہدوں پر پوری دنیا دنگ رہ گئی اور عمران خان کا نیا پاکستان قائم ہونے کی پیشگوئیاں کی جا رہی ہیں، عالمی میڈیا بھی وزیراعظم عمران خان کی کامیاب خارجہ پالیسی اور

ملکی ترقی ترقی کیلئے ان کی خدمات کا معترف نظر آ رہا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کی اقتصادی و خارجہ پالیسی کے پیش نظر پاکستان اب ترقی کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے، عمران خان کی حکومت کی پالیسیوں کے باعث دنیا میں پاکستان کا وقار بحال ہو رہا ہے، پاکستان خطے کے استحکام میں اپنی جغرافیائی اہمیت منوا رہا ہے۔بی بی سی کے مطابق سعودی ولی عہد کئی ایشیائی ممالک کا دورہ کررہے ہیں جن میں سعودی ولی عہد نے پاکستان کو پہلے دورے کیلئے دیگر ایشیائی ممالک پر ترجیح دی ہے۔سی این این نے وزیر اعظم عمران خان کہ حوالے سے کہاہے کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے پاک سعودی تعلقات بلندیوں کی ان سطح پر جارہے ہیں جو اس سے قبل کبھی نہیں تھے۔فنانشنل ٹائمز لکھا کہ آج کا پاکستان چھ ماہ قبل کے پاکستان سے زیادہ مستحکم اور مضبوط ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے محض چھ ماہ میں خلیجی ممالک سے تعلقات میں بہتری سمیت کرتار پور راہداری اور طالبان امریکہ مذاکرات جیسی کامیابیاں حاصل کی ہیں، سعودی ولی عہد کا دورہ اس سلسلے کی ایک اور کڑی ہے جو پاکستان کی معیشت کی بحالی میں اہم سنگِ میل ثابت ہو سکتا ہے۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سکول آف ایڈوانسڈ انٹرنیشنل سٹڈیز کے ڈین ولی نصر کا کہنا ہے

خطے میں پاکستان ایک نئے چیپٹر میں داخل ہو چکا ہے، اب افغانستان کے مسئلے کے کسی بھی حل کے لئے پاکستان ہی کی ضرورت ہے، پاکستان امریکہ کیساتھ کھیلتے ہوئے مطالبات کرنے کی اچھی پوزیشن میں آ گیا ہے۔ہانگ کانگ میں ایک عالمی مالیاتی کمپنی کے ریجنل ہیڈ یوحنا شووا کا کہنا ہے مشرق وسطی سے ملنے والے تعاون نے حکومت پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام سے بات چیت کے لئے مزید وقت فراہم کر دیا ہے، اگرچہ یہ تعاون پاکستان کی عالمی پوزیشن کے لیے فوری طور پر مثبت اثر کا حامل نہیں۔فنانشل ٹائمز کے مطابق یہ خوش قسمتی ہے تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان پر اقتصادی دباؤکم ہوا ہے، اور بیرونی زر مبادلہ کے ذخائر میں تیزی سے آنے والی کمی کی رفتار بھی کم ہو گئی ہے اور اب سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے بھی پاکستان کی معاشی صورتحال پر مثبت اثرات پڑیں گے اور شرح نمو میں بھی بہتری آئیگی۔عرب میڈیا نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کو اپنی شہ سرخیوں کی زینب بنایا ۔تفصیلات کے مطابق محمد بن سلمان کے اس انتہائی اہم دورے کو پاکستانی ذرائع ابلاغ نے خصوصی کوریج دی، عرب میڈیا نے بھی دورے کو اپنی شہ سرخیوں کی زینت بنایا۔سعودی عرب کے انگریزی اخبار سعودی گیزیٹ نے اپنی اخبار کی شہ سرخی میں لکھا کہ پاکستان میں محمد بن سلمان کا شاندار طریقے سے استقبال کیا گیا اور پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی جے ایف۔17، ایف۔16 لڑاکا طیاروں نے سعودی شہزادے کے جہاز کو اپنے حفاظتی حصار میں لے لیا۔اسی ادارے نے اپنی ویب سائٹ کی اسٹوری میں لکھا کہ سعودی ولی عہد اور پاکستان کے وزیر اعظم نے 20 ارب ڈالر مالیت کے معاہدوں پر دستخط کردئیے۔محمد بن سلمان کے دورے اور وزیر اعظم سے ملاقات کو خلیج ٹائمز نے سعودی شہزادے کے بیان سے سرخی کا حصہ بنایا۔خلیج ٹائمز کے مطابق سعودی ولی عہد نے کہا کہ مستقبل میں پاکستان بہت اہم ہوگا۔(ش س م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.