Top Rated Posts ....
Search

Breaking News Pakistan Ya Bharat

Posted By: Akbar on 21-02-2019 | 13:46:30Category: Political Videos, News


بریکنگ نیوز: پاکستان یا بھارت ۔۔۔۔ جنگ ہوئی تو ہم کس کا ساتھ دیں گے؟ ترکی نے پوری دنیا میں تہلکہ مچا دینے والا اعلان کر دیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی دھمکیوں کے بعد ترکی پاکستان کی حمایت کیلئے میدان میں آگیا، ترک اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خصوصی خط میں دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دوست اور برادر

اسلامی ملک ترکی کے اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے نام خصوصی خط تحریر کیا گیا ہے۔ترکی کے اراکین پارلیمنٹ نے وزیراعظم عمران خان کے نام خط ایسے وقت میں تحریر کیا ہے جب پاکستان جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی دھمکیوں کا سامنا کر رہا ہے۔ پاکستان کے برادر اسلامی ملک ترکی کے اراکین پارلیمنٹ نے وزیراعظم کے نام تحریر کردہ خط میں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے۔ جبکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو بھی بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ترک اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان اور ترکی ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ خیال رہے کہ دوست ملک سے خط اس وقت پاکستان پہنچا ہے جب ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سیکیورٹی فورسز پر کچھ روز قبل ہونے والے حملے کے بعد ایک مرتبہ پھر پاکستان کے خلاف روایتی الزام تراشی اور گیدڑ بھبکی کا سہارا لیتے ہوئے دھمکی آمیز لہجہ اختیار کیے ہوئے ہیں، اور کہتے ہیں کہ ہمارا پڑوسی ملک یہ بھول رہا ہے کہ یہ نئی طرح اورنئی پالیسی والا ہندوستان ہے، دہشت گرد تنظیموں اوران کے آقاوں نے جوحیوانیت دکھائی ہے، اس کا پورا حساب



لیاجائے گا اور حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ ہندوستانی وزیر اعظم نریندرا مودی نے پاکستان کا نام لئے بغیر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارا پڑوسی ملک خود اقتصادی بدحالی سے گزررہا ہے، اگرہمارے پڑوسی کو لگ رہا ہے کہ وہ ہندوستان کو غیرمستحکم کردے گا، تووہ بڑی غلطی کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پلوامہ میں حملہ کر کے دہشت گردوں نے بہت بڑی غلطی کردی ہے، اب انہیں اس کی بہت بڑی قیمت چکانی پڑے گی،آج ملک بہت ہی پرجوش اورمایوس ہے،آپ سبھی کے جذبات کومیں بخوبی سمجھ پارہا ہوں، ہمارے جوانوں نے ملک کے تحفظ کیلئے اپنی جان کی قربانی پیش کی ہے، ان کی یہ قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔بھارت وزیر اعظم نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کو مکمل آزادی دے دی گئی ہے،سیکیورٹی اہلکاروں کو آگے کی کارروائی کے لئے، وقت کیا ہو، مقام کیا اورخاکہ کیسا ہو؟یہ طے کرنے کے لئے انہیں پوری آزادی دے دی گئی ہے،میں سلامتی دستوں پر پورا بھروسہ ہے،دہشت گرد تنظیموں اوران کے آقاوں نے جوحیوانیت دکھائی ہے، اس کا پورا حساب لیاجائے گا۔نریندرمودی نے کہا کہ ہمارے پڑوسی ملک کے لئے روزمرہ کا خرچ تک چلانا مشکل ہوگیا ہے، وہ دنیا میں کٹورا لے کرگھوم رہا ہے، پلوامہ جیسی تباہی مچاکروہ ہمیں بھی بدحال کرنا چاہتا ہے لیکن اس کے اس منصوبے کا ہم سب مل کرمنہ توڑجواب دیں گے، دکھ کی اس گھڑی میں پورا ملک ایک ساتھ ہے، سیاست چھوڑکرپورا ملک متحد ہوکراس مشکل وقت کا سامنا کرے گا،120 کروڑ ہندوستانی ایسی ہر سازش اور ہر حملے کا جواب دے گا،ایسے حملوں کا ملک ڈٹ کر مقابلہ کرے گا،یہ ملک اب ر کنے والا نہیں ہے۔.

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 146 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.