Top Rated Posts ....
Search

2 Lakh Se 1 Crore Monthly Indian Actresses Leaked Video

Posted By: Abid on 22-02-2019 | 00:36:33Category: Political Videos, News


صرف 2 لاکھ سے 1 کروڑ روپے ماہانہ اور ۔۔۔۔۔ بھارتی اداکاراؤں کی لیک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی انتخابات میں شکست سے خوفزدہ ہے اور بالی ووڈاسٹارز کو پیسے دے کر سوشل میڈیا پر تعریفیں کرواتے ہیں، وویک اوبرائے، میکاسنگھ، شکتی کپو، ماہیما چوہدری اور کیلاش کھیر پیسے لینے والوں میں شامل ہیں۔ جتنا مواد ہوگا ، اتنا ہی پیسے لیں گے۔



تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندز مودی کے کالے کرتوں کا بھانڈا پھوڑ دیا ، کہ بھارتی وزیراعظم انتخابات میں شکست کے خوف سے بالی ووڈاسٹارزکو پیسے دے کر سوشل میڈیا پر تعریفیں کروانے لگے ہیں ، فلمی ساتروں کوادائیگی بھی بلیک منی سےکی گئی‌‌ ، پیسے لینے والوں بالی ووڈ اسٹار وویک اوبرائے ، میکاسنگھ ، شکتی کپور ، ماہیماچوہدری اورکیلاش کھیر شامل ہیں ، وویک اوبرائے نے اقرار کیا جتنا مواد ہوگا ، اتنا ہی پیسے لیں گے اور وہ بھی بلیک میں جبکہ گلوکارکیلاش کھیر بھی کھیر کھانے میں پیش پیش ، پیسے ٹیم لے گی ، ماہیما چوہدری نے ایک کروڑ اور جیکی شروف نے ڈھائی کروڑ مطالبہ کردیا ہے ، سونوسود نے بیس کروڑ کی ڈیمانڈ کرتے ہوئے بتایا ، اس گنگا میں صرف بی جے پی ہی نہیں ، کانگریس بھی ڈوبی ہوئی ہے ، جو سیلیبریٹیز کو الیکشن مہم کیلئے ہائر کررہی ہے ، خیال رہے دسمبر 2018 میں بھارت کی 5 ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ، بھارت میں اپریل یا مئی میں عام انتخابات منعقد ہوں گے اور نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کو بڑے تناسب سے شکست کا امکان ہے۔



ویب سائٹ کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیوز میں ماہیما چوہدری، جیکی شروف، وویک اوبرائے، امیشا پٹیل، شکتی کپور اور سونو سود سمیت دیگر شخصیات کو پیسوں کی خاطر سوشل میڈیا پر سیاسی پروپیگنڈا یا مہم چلانے کے لیے راضی ہوتے ہوئے سنا اور دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ ویب سائٹ کے نمائندے سیاسی ایجنٹ بن کر شوبز شخصیات کو اپنی جماعت کے حق میں مہم چلانے کے لیے کہتے ہیں اور بدلے میں انہیں بھاری رقم کی پیش کش کرتے ہیں ، ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی شوبز شخصیات پیسوں کی خاطر سیاسی پروپیگنڈا یا مہم چلانے کے لیے نہ صرف تیار ہوگئیں بلکہ انہوں نے اس مہم کو بھرپور طریقے سے چلانے کے لیے کچھ مشورے بھی پیش کیے ، مجموعی طور پر ویب سائٹ نے 36 شوبز شخصیات کو خفیہ طور پر سیاسی مہم چلانے کے لیے پیش کش کی، جس میں سے زیادہ تر شخصیات یہ سب کچھ کرنے کے لیے تیار ہوگئیں۔ خیال رہے کہ بولی وڈ کی کئی شخصیات سیاست میں دلچسپی بھی رکھتی ہیں جب کہ رواں برس بھارت میں ہونے والے عام انتخابات میں بھی کئی شخصیات کو انتخابی اکھاڑے میں اتارے جانے کی چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں۔ ماضی میں امیتابھ بچن، سنیل دت، گووندا اور شتروگن سنہا جیسے اداکار بھی سیاست کا حصہ رہ چکے ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.