Top Rated Posts ....
Search

Modi Ka Imran Khan Ko Peghaam

Posted By: Ahmed on 23-02-2019 | 23:57:02Category: Political Videos, News


مودی لائن پرآگیا،وزیراعظم عمران خان کواہم پیغام
نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جب پاکستان کو نیا وزیراعظم ملا تو میں نے عمران خان کو مبارک باد دی ،میں نے عمران خان کو کہا کہ ہمیں مل کر غربت اور جہالت کوختم کرنا ہوگا ، عمران خان نے کہا تھا کہ میں پٹھان کا بیٹا ہوں اپنے الفاظ پر قائم رہوں گا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی نے راجستھان میں جلسے سے خطاب میں کہا ہے ، کہ جب پاکستان کو نیا وزیراعظم ملا تو میں نے عمران خان کو مبارک باد دی ، میں نے عمران خان کو کہا کہ ہمیں مل کر غربت اور جہالت کوختم کرنا ہوگا ، عمران خان نے کہا تھا کہ میں پٹھان کا بیٹا ہوں ، اپنے الفاظ پر قائم رہوں گا۔بھارتی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اب یہ دیکھنے کا وقت ہے کہ کیا پٹھان کا بیٹا عمران خان اپنے الفاظ پر قائم رہتا ہے ، ہماری لڑائی کشمیر کیلئے ہے نہ کہ کشمیریوں کے خلاف ، جموں وکشمیر میں آزادی پسندوں کے خلاف ایکشن لینے کے لیے فوج کو ” فری ہینڈ” دے دیا ہے ، اس سے قبل وزیر اعظم کی زیر صدارت منعقدہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس ہوا تھا ، جس کے بعد اجلاس اعلامیہ جاری کر دیا گیا تھا ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے ، کہ بھارت کی جانب سے ہونے والی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گاوزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی محاذ آرائی کا بھرپور جواب دیا جائے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف 70 ہزار جانوں کی قربانی دی۔



قبل ازیں ، اجلاس میں پلوامہ واقعے کے بعد کی صورتِ حال پر غور کیا گیا، قومی سلامتی کمیٹی نے اعلامیے میں کہا ہے کہ پلوامہ واقعے میں پاکستانی ریاست ملوث نہیں ، پلوامہ واقعے پر پاکستان نے تحقیقات کی مخلصانہ پیش کش کر دی ہے ، امید کرتے ہیں ، بھارت پاکستان کی پیش کش کا مثبت جواب دے گا ، بھارت نے پلوامہ حملے پر ثبوت دیے تو پاکستان کارروائی کرے گا ، 4 فروری 2019ء کو بھارتی سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے 2547 اہلکاروں پر مشتمل قافلہ 78 بسوں میں جموں سے سرینگر جارہا تھا، سری نگر جموں شاہراہ پر پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی ایک بس سے ٹکرا دی، قریبی گاڑیاں بھی دھماکہ کی زد میں آگئیں۔ حملے میں 44 اہلکار ہلاک، 20 زخمی ہوئے جس کے بعد بھارت نے بغیر سوچے سمجھے الزام پاکستان پر عائد کر دیا تھا ، تاہم حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک بھارت شہری کی پوسٹ وائرل ہوئی جس نے جولائی 2018ء میں ہی مودی سرکار کی اس گھناؤنی منصوبہ بندی سے پردہ اُٹھا دیا تھا۔ بھارتی شہری گوپن موزز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اپنی پوسٹ میں پیشن گوئی کی کہ 2019ء کے انتخابات آتے ہی کشمیر میں کچھ معصوم فوجیوں کو مار دیا جائے گا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.