Top Rated Posts ....
Search

Pakistani Actress Ne Acting Chhod Di

Posted By: Abid on 24-02-2019 | 14:56:57Category: Political Videos, News


صف اول کی نامور پاکستانی اداکارہ نے اداکاری چھوڑ کر کیا کام شروع کر دیا ؟ ناقافل یقین خبر آگئی
کراچی (ویب ڈیسک ) ٹی وی فنکاراؤں کا گائیگی کی جانب رحجان بڑھنے لگا ۔ کئی مقبول ترین ڈرامے اور سیریل میں کام کرنے کے بعدصنم سعید ، عائشہ عمر، مہوش حیات اور دیگر نے گلوکاری میں اپنے جوہر دکھائے ۔ ان کے بعد اب معروف اداکارہ زالے سرحدی بھی گلوکارہ بن گئیں ۔تفصیلات کے مطابق







ٹی وی فنکاراؤں کا گائیگی کی جانب رحجان بڑھنے لگا۔کئی مقبول ترین ڈرامے اور سیریل میں کام کرنے کے بعدصنم سعید، عائشہ عمر، مہوش حیات اور دیگر نے گلوکاری میں اپنے جوہر دکھائے ۔ ان کے بعد اب معروف اداکارہ زالے سرحدی بھی گلوکارہ بن گئیں ۔انہوں نے گائیگی پر توجہ دینی شروع کردی۔ انہوں نے گزشتہ دنوں معروف نغمہ نگار صابر ظفر کے لکھے ہوئے گیت تجھ بن دنیا ہاری اپنی آواز میں ریکارڈ کرایا ہے ۔جس کی موسیقی وقار علی نے ترتیب دی۔مذکورہ گیت ہدایتکار میم الف مرزا کی نئی سیریل ایک اور ستم کے لئے او ایس ٹی کے طور پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سیریل میں اداکارہ ماریہ واسطی اور بینش چوہان نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔دوسری جانب نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اوراسکینڈل کوئین میرا کے درمیان طویل عرصے سے جمی برف پگھلنے لگی ہے اداکارہ میرا نے ماہرہ کی تعریفوں کے پُل باندھ دئیے۔گزشتہ روزماہرہ خان نے ٹوئٹر پر ہدایت کار عاصم رضا کی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا تھا میں نے ’’پرے ہٹ لو‘‘ کا گانا دیکھا ہے، گانے میں تمام لوگوں نے اچھی پرفارمنس دی ہے لیکن ’’میرا جی‘‘ کی پرفارمنس اتنی زبردست ہے کہ آپ کی نظریں ان سے ہٹتی ہی نہیں، میرا نے اسکرین پر کسی کو نظر ہی نہیں آنے دیا۔

ماہرہ کی اس تعریف کے جواب میں اداکارہ میرا نے ماہرہ سے اپنی طویل دشمنی کا خاتمہ کرتے ہوئے کھلے دل سے ان کی تعریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا ماہرہ تم نے جو عزت اور محبت مجھے دی ہے میں اسے ہمیشہ یاد رکھوں گی۔ اس کے ساتھ ہی میرا نے ماہرہ کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے کہا ماہرہ جس مقام پر تم آج ہو ہمیں تم پر فخر ہے، خدا ہمیشہ تم پر اپنی مہربانی رکھے۔


Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 144 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.