Top Rated Posts ....
Search

Pak Bharat...Aisa Elaan Kar Diya Gaya Ke Modi Sarkar Gayi Sakte Mein

Posted By: Ahmed on 24-02-2019 | 23:52:37Category: Political Videos, News


پاک بھارت کشیدگی : ناروے نے ایسا اعلان کردیا کہ مودی سرکار سکتے میں آگئے
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ناروے کے سابق وزیراعظم کیول میگنےبونڈی وک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال قابل افسوس ہے ، مسئلہ کشمیر کو طاقت کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا ، دونوں ممالک مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں جنگ کرنا مسائل کا حل نہیں ہے۔



تفصیلات کے مطابق ناروے کے 26 ویں وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہنے والے کیول میگنے بونڈی وک ان دنوں کشمیر پر منعقدہ عالمی کانفرنس میں شرکت کےلیے پاکستان آئے ہوئے ہیں ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال قابل افسوس ہے جبکہ مقبوضہ کشمیرپریواین ہیومن رائٹس کمیشن رپورٹ اہم ہے ، جنگ مسائل کا حل ہرگزنہیں ہے ، پلوامہ واقعے کی مذمت کرتا ہوں ، اس واقعے کے بعد پاک بھارت صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے ، مسئلہ کشمیر کو بزورطاقت حل نہیں کیا جاسکتا ، ان کا کہنا تھا بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی جاری ہیں ، دونوں ممالک مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔ قیام امن کیلئے سب کومل کرکردارادا کرنا ہوگا ، عالمی برادری کومسئلہ کشمیرکے حل کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے ، مسئلہ کشمیر کا حل جنگ نہیں مذاکرات ہیں ، مسئلہ کشمیرسے متعلق کردارادا کرنے کو تیار ہوں ، اس موقع پر سابق نارویجن وزیر اعظم کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان کا کہنا تھا کہ پلوامہ واقعے کے بعد ہندوستان خطےمیں جنگ کوہوادےرہاہے،مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں جاری ہیں ، مسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارت کےتمام مسائل کی جڑکشمیرکوآزادی نہ دیناہے، ہندوستان کشمیرمیں انسانی مظالم بندکرے پلواماحملےسے کہیں زیادہ مظالم کشمیرمیں ہورہےہیں،مسائل کاحل کشمیریوں کوحق خودارادیت نہ دیناہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.