Top Rated Posts ....
Search

Aisa Faisla Kar Liya Ke Bharat

Posted By: Akbar on 25-02-2019 | 23:22:49Category: Political Videos, News


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان کی ہنگامی ملاقات ، ایسا فیصلہ کرلیا کہ بھارت سمیت پوری دنیا چکرا کر رہ گئی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انور خان نے بھارت کو دو ٹوک پیغام دے دیا۔ دونوں مسلح افواج کے سربراہان نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ آئی ایس پی آر کے
مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات کی۔ مسلح افواج کے دونوں سربراہان نے خطرے کی صورت میں پاک فوج اور پاک فضائیہ کے رد عمل کی تیاریوں کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے مسلح افواج کے باہمی رابطوں اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں مسلح افواج کے سربراہان نے واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارت کی کسی بھی مہم جوئی یا حملے کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔ جبکہ دوسری جانب پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے بغیر تحقیقات الزام پاکستان پر عائد کیا اور تو اور پاکستان کو حملے کی دھمکیاں بھی دینا شروع کر دی تھیں جسے پاکستانیوں نے بھارتی حکام کی گیدڑ بھبھکیاں قرار دیا ۔ بھارتی الزام تراشیوں اور دھمکیوں کے پیش نظر پاک فوج نے بیوروکریسی ے ساتھ مل کر پنجاب کی بھر کے لیے سکیورٹی پلان فائنل کر لیا ہے۔ قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق پاک فوج کی معاونت سے کمشنرز کی زیر نگرانی، ڈپٹی کمشنرز


نے وار بک (War Book )اپ ڈیٹ کرنے کے علاوہ پنجاب کے بھارت سے متصل 9 مختلف سرحدی مقامات پرداخلی سیکورٹی کو اپ گریڈ کر لیا ہے۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ بھارتی دھمکیوں کے بعد پاک فوج کے ذمہ داروں نے پنجاب کے عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے سول بیوروکریسی کو ساتھ لے کر چلنے کا فیصلہ کیا اور قواعد کے مطابق صوبائی حکومت کو آگاہ کیا۔ملٹری بیوروکریسی کی جانب سے معاملات سامنے آنے کے بعد ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) اعجاز اصغر نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات بھی جاری کر دیں۔ ڈپٹی کمشنرز کو اس بات کا پابند بنایا گیا کہ وہ اپنے اپنے دفتر میں موجود ’’ وار بک‘‘ کو نہ صرف اپ گریڈ کریں تاکہ بوقت ضرورت اس سے استفادہ کیا جا سکے بلکہ پاک فوج کے ذمہ داروں کی جانب سے کال کئے جانے پر فوری رسپانس بھی کریں۔ واضح رہے کہ وار بُک جنگ کے ایام میں سویلین حکومتی معاملات بہتر انداز میں چلانے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے والی حکمت عملی پر مشتمل کتاب ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 146 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.