Top Rated Posts ....
Search

Pakistan Ka 2nd Surprise....Read In Urdu

Posted By: Abid on 28-02-2019 | 13:44:32Category: Political Videos, News


بریکنگ نیوز : پاکستان کا دوسرا بڑا سرپرائز ۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے گرفتار پائلٹ ابھی نندن کی قسمت کا انوکھا فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی قید میں موجود قید بھارتی پائلٹ کو جذبہ خیر سگالی کے تحت کل پاکستان رہا کر دے گا، ہندوستان ایک قدم ہماری جانب بڑھائے پاکستان 2 قدم بڑھائے گا، مشکل وقت میں اکٹھے ہونے پر اپوزیشن کا



شکر یہ ادا کرتا ہوں۔تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 26 جولائی کو جب میں وزیراعظم نہیں بنا تھا تب بھی میں نے یہ بیان دیا تھا کہ ہندوستان ایک قدم ہماری جانب بڑھائے پاکستان 2 قدم بڑھائے گا۔وزیراعظم نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت کا پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں پوری قوم اکٹھی ہے، مشکل وقت میں اکٹھے ہونے پر اپوزیشن کا شکر یہ ادا کرتا ہوں۔عمران خان نے کہا کہ برصغیر میں دنیا کے سب سے زیادہ غریب لوگ رہتے ہیں، برصغیر کے آگے بڑھنے کے لیے امن ضروری ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھا تھا کہ اقوام متحدہ میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کو ملنا چاہیے لیکن ہمیں بھارت سے اچھا جواب نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں محسوس ہوا کہ جواب اس لیے اچھا نہیں ملا کیونکہ بھارت میں انتخابات نزدیک ہیں اور ان کی انتخابی مہم میں پاکستان سے اچھے تعلقات بنانا شامل نہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے سوچا کہ بھارت میں انتخابات کے بعد بات چیت آگے بڑھائیں گے، جس کے بعد ایک اور موقع ملا اور ہم نے



کرتار پور بارڈر کھول دیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش تھی مذاکرات کریں لیکن بھارت کی جانب سے جس طرح کے بیانات آرہے تھے ہم نے انتخابات تک انتظار کا سوچا لیکن ہمیں خوف تھا کہ الیکشن سے قبل کوئی نہ کوئی حادثہ، جس کو استعمال کیا جائے گا، پیش نہ آئے اور اتنے میں پلوامہ حملہ ہوگیا۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ 17 سال جنگ کرنے کے بعد امریکی فوج ٹیبل ٹاک پرآمادہ ہو چکی ہے اگر 17 سال جنگ کے بعد امریکہ کو کچھ حاصل نہیں ہوا تو ہم کیا حاصل کر لیں گے اس لیے میں بھارت سے کہتا ہوں کہ آئیں بات چیت کریں کیونکہ اس کے زریعے ہی ہم دونوں ممالک میں غربت کو ختم کر سکتے ہیں ، لیکن ہماری یہ بات چیت کرنے کی امن کرنے کی بات ہے اس کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے ٹیپو سلطان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا جب ٹیپو سطا ن کو آپشن دی گئی کہ مر جاؤ یا غلامی کرو تو اس نے غلامی کو ترجیح دی اس قوم کا ہیرو ٹیپو سلطان ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب کے آخر میں اعلان کیا کہ مین امن کو موقع دیتے ہوئے پاکستان کی حراست میں موجود بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے اک اعلان کرتا ہوں ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 129 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 127 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.