Top Rated Posts ....
Search

Maaroof Pakistani Singer 91st Birthday

Posted By: Akram on 01-03-2019 | 13:32:34Category: Political Videos, News


عالم لوہار کی 91 ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے۔یکم مارچ 2019
معروف لوک گلوکار عالم لوہار کی 91ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔
عالم لوہار یکم مارچ 1928 کو گجرات کے ایک نواحی گاؤں میں پیدا ہوئےاور انہوں نے کم عمری سے گلوکاری کا آغاز کیا
معروف گلوکارکی خاص پہچان ان کا’ چمٹا ‘تھا، انہوں نے چمٹے کو بطور میوزک انسٹرومنٹ استعمال کیا اور دنیا کو ایک نئے ساز سے متعارف کرایا۔
اپنے مخصوص انداز اور آواز کی بدولت بہت جلد عوام میں مقبول ہوگئے۔ یہاں تک کہ ان کی گائی ہوئی جْگنی آج بھی لوک موسیقی کا حصہ ہے۔
جْگنی اس قدر مشہور ہوئی کہ ان کے بعد آنے والے متعدد فنکاروں نے اسے اپنے اپنے انداز سے پیش کیا لیکن جو کمال عالم لوہار نے اپنی آواز کی بدولت پیدا کیا وہ کسی دوسرے سے ممکن نہ ہوسکا۔
اس کے علاوہعالم لوہار نے کئی اور منفرد نغمے تخلیق کئے جن میں اے دھرتی پنج دریاں دی، دل والا دکھڑا نئیں، جس دن میرا ویاہ ہو وے گا، قصّہ سوہنی ماہیوال کا گیت، وغیرہ بہت مقبول ہوئے۔
عالم لوہار کی گائیکی کا انداز منفرد جو اندرونِ ملک ہی نہیں بیرونِ ملک جہاں پنجابی اور اردو زبان نہیں سمجھی جاتیں وہاں بھی لوگ ان کی خوبصورت دْھنوں پر جھوم اٹھتے تھے، خصوصاً قصّہ ہیر رانجھا اور قصّہ سیف الملوک آج بھی زبان زدِ عام ہیں۔
واضح رہے کہ ان کا انتقال تین جولائی 1979 کو پنجاب کے ایک قصبے میں ٹریفک حادثے کی وجہ سے ہوا، جس کے بعد انہیں لالہ موسیٰ میں سپردِ خاک کیا گیا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 129 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 127 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.