Top Rated Posts ....
Search

Showbiz Ki Duniya Mein Kamyaabi

Posted By: Akram on 14-03-2019 | 23:54:05Category: Political Videos, News


شو بز کی دنیا میں کامیابی حا صل کر نے کیلئے میں صرف یہ ایک کام کیا تھا عا ئزہ خا ن نے کا میا ب ہو نے کی ایسی وجہ بتا دی کہ تما م اداکارو ں سے وہ کام کر نا مشکل ہو گا
کراچی: معروف اداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ شوبز کی دنیا میں بھی میں نے وقت کی پابندی کا خیال رکھا جو میری کامیابی کا ذریعہ بنی۔نیوپورٹس انسٹیٹیوٹ آف کمیونیکشنز اینڈ اکنامکس میں اپنے اعزاز میں منعقد ایک تقریب میں طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے اداکارہ عائزہ خان کا کہنا تھا کہ اسٹوڈنٹس کی اکثریت اپنے آپ کو پہچان نہیں پاتے اور وہاں

اس بات کا تعین نہیں کر پاتے کہ انہیں کونسا پیشہ اختیار کرنا چاہئے لہذا طلبہ وطالبات اس بات کا انتظار نہ کریں کہ گریجویٹ کرنے کے بعد وہ ملازمت کریں گے۔عائزہ خان نے کہا کہ میں نے اپنے دور طالب علمی کے دوران ہی اپنے فنی سفر کا آغاز کردیا تھا اور اپنی تعلیم اور کیریئر کو اولین ترجیح دی، جس کی وجہ سے میں اس مقام پر ہوں اورمجھے اس مقام تک پہنچانے میں نیوپورٹس نے کلیدی کردار ادا کیا، مجھے فخر ہے کہ میں آج اپنی تعلیمی درسگاہ میں اپنے اساتذہ کے ساتھ یہاں موجود ہوں جب کہ آج کی تقریب میرے لئے باعث اعزاز ہے کہ جس انسٹیٹیوٹ سے میں نے تعلیم حاصل کی ، آج وہاں مجھے مدعو کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ نیوپورٹس سے چھٹی کی درخواست کی منظوری لے کر اپنی شوٹنگ پر جاتی تھی اور اکثر اوقات کام اور پڑھائی ساتھ ساتھ لے کر چلتی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.